New Nohay 2026 | Khoon e Khuda HUSSAIN | Title Noha 2026 | Karbalai Brothers | Hossein Tahiri | Muharram Nohay 2026 / 1448H | New Noha 2026 | Muharram New Noha 2026 | Hussein Tahiri - حسین طاہری | صل علیٰ خون خُدا
LYRICS -
صلّی علی خون خدا تسبیح لبهای من یا سید الشہدا حسین
چاند جب ماہ محرم کا نکلتا ہے
سرخ ہوتی ہیں فضائیں دل تڑپتا ہے
ماتمی کے گھر عزا کا فرش بچھتا ہے
نوحہ پڑھتے ہیں
گریہ کرتے ہیں
پیٹ کر سر کو
ہم یہ کہتے ہیں
حسین حسین
یا غریبِ فاطمہ رتبہ شہانہ ہے
آسماں بھی آپ کا ہی آستانہ ہے
آپ کا غمخوار یہ سارا زمانہ ہے
خلقتِ عالم
کہتی ہے ہر دم
ہم نہ بھولیں گے
آپ کا یہ غم
حسین حسین
اے کریمِ کربلا
اپنا کرم کیجیے
مالک لوح و قلم
قسمت جگا دیجیے
کربلا سارے محبوں کو
بلا لیجیے
روز عاشورا
آپ کا روضہ
ماتمی سب دیں
خون کا پرسہ
حسین حسین
یہ فریضہ آپ کے خادم نبھاتے ہیں
دھوپ میں پیاسوں کو وہ پانی پلاتے ہیں
زائر شبیر کے پاؤں دباتے ہیں
شاہ بحر و بر
اس عقیدت پر
رشک کرتے ہیں
سارے پیغمبر
حسین حسین
آپ کے بچوں کو مارا بےخطا مولا
آپ کا سوکھا گلا کاٹا گیا مولا
آپ کی بہنوں کا پردہ بھی لٹا مولا
صبر کے خورشید
اے میری امید
آپ کے صدقے
بچ گئی توحید
حسین حسین
اپنے ہونٹوں پَر یہی اعلان رکھیں گے
آپ ہی سب کچھ ہیں یہ ایمان رکھیں گے
کربلائی کے لقب کا مان رکھیں گے
یہ نقی اصغر
آپ کے نوکر
خم رکھیں گے سر
آپ کے در پَر
Comments
Post a Comment