Surah-e-Fajr ki Zia Lyrics | Meesum Kashmiri | New 3 Shaban Manqbat | | Mola Hussain as Manqabat 1443-2022
Surah-e-Fajr ki Zia| Meesum Kashmiri | New 3 Shaban Manqbat | | Mola Hussain as Manqabat 1443-2022
سورۂ فجر کی ضیا ہے حسینؑ
حُسنِ قرآنِ کربلا ہے حسینؑ
پنجتن پاکؑ ہو گئے یکجا
آج دھرتی په آ گیا ہے حسینؑ
فاطمهؑ مرتضیٰؑ سے کہتی ہیں
ہُو بہُو حسنِ مصطفیٰؐ ہے حسینؑ!
"پر" ملیں گے اُسے کہاں، کیسے!
خوب فطرسؑ یہ جانتا ہے حسینؑ!
از ازل تُم ہو مصطفیٰؐ سے حسینؑ!
تا ابد تُم سے مصطفیٰؐ ہے حسینؑ!
بندگی ہے مِری ولائے علیؑ
زندگی میری بس عزا ہے حسینؑ!
کاٹ ڈالے جو ہنس کے قاتل کو
تیرا اصغرؑ وہ سُورما ہے حسینؑ!
جو نہیں آپؑ کا؛ خدا کا نہیں
ہے خدا کا ؛ جو آپ کا ہے حسینؑ!
اِک تمہیں کھو کے میں نے کیا پایا؟
اِک تمہیں پا کے کھویا کیا ہے حسینؑ!
تیرے دشمن پہ لعنتیں کرنا
میرے ایماں کا لازمه ہے حسینؑ!
بس یہی کہتے ہیں ارمؔ میثم
یہ شرف آپ کی عطا ہے حسینؑ!
شمائلہ ارمؔ
Comments
Post a Comment