Header Notification

Roz Karte Hain Baaten Madine Ki Naat Lyrics Urdu

Roz Karte Hain Baaten Madine Ki Naat Lyrics Urdu

روز کرتے ہیں باتیں دینے کی ہم
اب تو آقا مدینے بلا ہے
اپنے شہر مقدس کی ٹھنڈی ہوا
اس گناہ گار کو پھر عطا کیجیئے
امی ابو بھی ہوں بھائی بہنیں بھی ہوں
پیر و مرشد ہوں اور اہل خانہ بھی ہوں
اپنے دربار عالی میں یا مصطفی
ایسے اذن حضوری عطا کیجئیے
جب بھی آئیں تو برسات ملتی ہے یہاں
رات کو جیسے ہوتا ہے دن کا سماں
بارہا دیکھے ہم منظر رو فشاں
چشم عاصی میں ایسی ضیاہ دیجیئے
اجلے کپڑے پہن کر کے دربار میں
عید ہوجائے جب پہنچوں سرکار میں
جس طرح عیدی دیتے ہیں آقا بڑے
مجھ کو بھی آج عیدی عطا کیجیئے
یوں ہمیشہ میری صبح ہو شکر سے
کوئی دن میرا خالی نہ ہو ذکر سے
آخری سانس تک نعت پڑھتا رہوں
میرے سینے کو ایسا سجا دیجیئے
نہ دکھاوے نہ دنیا کا مال و ملال
نہ کرے اس کو مرعوب جاہ و جلال
بس تجھی کو سنائے یہ تیرا بلال
ایسا اخلاص اس کو عطا کیجے
روز کرتے ہیں باتیں دینے کی ہم
اب تو آقا مدینے بلا ہے




























Post a Comment

0 Comments