- Get link
- X
- Other Apps
Editors' Choice
21 Ramzan (Ramadhan) Noha Lyrics In Urdu Jatay Jatay Hamain Seene Say Lagao Amma Lyrics In Urdu Noha جبکہ جانے لگا زہرا کا جنازہ گھر سے پاس شبیر کو ل
Posted by
Sameem khan
on
- Get link
- X
- Other Apps
جبکہ جانے لگا زہرا کا جنازہ گھر سے
پاس شبیر کو لے آئے شہہ خیبر گیر
سن کے رونے کی صدا جب نہیں پہلو بدلا
ماں کی میت کے قریں آکے پکارے شبیر
جاتے جاتے ھمیں سنیے سے لگاؤ امّاں
پاس اپنے ھمیں اِک بار ۔ بُلاؤ امّاں
۱۔ میں سمجھتاھوں کہ اب۔وقتِ وِداع آیا ھے
جانتا ھوں کہ تمھیں نانا نےبلوایا ھے
ھم راھیں کسے کے سہارے یہ۔ بتاؤ اماں
۲۔ یاد ھے اب بھی مجھے ۔لوری سنانے کے لیے
رات بھر جاگتی تھیں مجھکو سُلانے کے لیے
آج گودی میں مجھے پھر سے ۔ سُلاؤ اماں
۳۔بولے روُکر یوں حسن ۔ھم تو اُجَر جائیں گے
یہ تو سوچا ہی نا تھا ۔ تم سے بچھر جائیں گے
کر کے اُولاد کو یوں تنہا۔ نہ جاؤ اماں
۴۔ رُو کے زینیب نے کہا ۔ چین نہ پاؤں گی میں
حالِ دل کس کو بھلا ۔اپنا سناؤں گی میں
لاڈلی بیٹی کو اسیے نہ ۔رُلاؤ اماں
۵۔ بین کلثوم نے یہ ۔ماں کے جناذے پہ کِیا
آپ کے بعد مجھے ۔کون دِلاسا دے گا
دو تَسّلی میری ڈھارَس تو ۔بَندھاؤ اماں
۶۔ چوم کر ماں کے قدم ۔بولا غریبِ زِھرا
قتل ھو جاؤں گا میں ۔پیاسا سَرِ کربُوبلا
اپنے ھاتھوں سے مجھے پانی ۔پِلاَؤ اماں
۷۔ تھی قیامت کی گھڑی ۔ماں کے جنازے پہ کَھڑی
بین جوّاد یہی ۔ کرتی تھی اولادِ علی
ھم کو لِلّلهَ اُجڑنے سے ۔ بچاؤ اماں

Comments
Post a Comment