Header Notification

21 Ramzaan (Ramadhan) Noha Urdu Lyrics - Shahadat Mola Ali Noha Lyrics In Urdu - شہادتِ مولا علی علیہ السلام

💔🌹 نوحہ : شہادتِ مولا علی علیہ السلام 🌹💔
کیوں سرخ ہے مصّلا، محراب خوں سے تر ہے
مسجد میں کیا علیؑ کی یہ آخری سحر ہے


کیسا یہ شورِ گریہ ہے دو جہاں میں برپا
کیوں نوحہ گر ہے مسجد، ماتم کناں ہے کعبہ
کیا قتلِ مرتضیٰؑ سے کونین باخبر ہے


خوں سے بھری ہیں آنکھیں مولائے دو سَراؑ کی
اِس حالِ زار میں بھی دلگیر مرتضیٰؑ کی
کیا جانے بیٹیوںؑ کی چادر پہ کیوں نظر ہے


قاتل کا وار سہہ کر سجدے سے سر نہ اٹھنا
ضربت سے تین دن میں حیدرؑ کا جاں سے جانا
بغضِ علیؑ میں ڈوبی تلوار کا اثر ہے


اُٹھّا جنازہ پہلے یثرب میں فاطمهؑ کا
تابوت اب اُٹھا ہے کوفے میں مرتضیٰؑ کا
رنج و اَلم کی زَد میں بنتِ نبیؐ کا گھر ہے


کلثومؑ اور زینبؑ روتی ہیں بال کھولے
غازیؑ تڑپ رہے ہیں لاشے پہ مرتضیٰؑ کے
باباؑ کے غم میں زخمی حسنینؑ کا جگر ہے


ملجم کے بیٹے! تجھ پر لعنت ہے تا قیامت
تو نے امامِ حقؑ کو ایسی لگائی ضربت
دو نیم تَر لہو میں شیرِ خداؑ کا سر ہے


پہنچے گا مجتبیٰؑ تک بعدِ علیؑ و زہراؑ
باعث یہی بنے گا پھر شام و کربلا کا
جائے گا منتقمؑ تک یہ بغض کا سفر ہے


جب سے پڑھا فلک نے نوحہ شہِؑ ارمؔ کا
ماتم ہے دو جہاں میں مولا علیؑ کا برپا
آلِ رسولِ اعظمؑ اِس غم میں نوحہ گر ہے
21  Ramzaan (Ramadhan) Noha Urdu Lyrics - Shahadat Mola Ali Noha Lyrics In Urdu - شہادتِ مولا علی علیہ السلام









Post a Comment

0 Comments