Header Notification

Maah-e-Ramadan - Zain Ali Zaidi Kalam Lyrics Urdu Ramzan-Ul-Mubarak 1442 / 2021

Maah-e-Ramadan - Zain Ali Zaidi Kalam Lyrics Urdu Ramzan-Ul-Mubarak 1442 / 2021

ماہِ رمضان ماہِ رمضان
ماہِ رمضان ماہِ رمضان

اِس مبارک ماہ میں نازل ہوا قرآن
ماہِ رمضان ماہِ رمضان

تھے بہت غافل نمازوں کے کہاں پابند تھے
اور کلامِ پاک بھی جذدان میں ہی بند تھے
تیرے آنے سے ہمارا جاگ اُٹھا ایمان

ہرطرف محفل سجی ہےہرطرف میلاد ہیں
روشنی ہی روشنی ھے مسجدیں آباد ہیں
تیری رونق پر ہیں سب تاریکیاں قربان

پھول مہکے کھل گئیں کلیاں بہاروں کیلئے
آگیا تحفہ خدا کا روزہ داروں کیلئے
نعمتوں سےسج گیا ہرگھرمیں دسترخوان

عظمتوں والا مہینہ ہے مسلمانوں سنو
اِسکے صدقے جو خدا سے مانگنا ہے مانگ لو
رحمتیں برسا رہا ھے عرش سے رحمٰن

دیکھتے ہی دیکھتے یہ چھوڑ جائیگا ہمیں
سال بھر پھر ہر قدم پر یاد آئیگا ہمیں
یہ مہِ رمضان ہے کچھ روز کا مہمان

بارگاہِ کبریا میں ہر دعا مقبول ہے
جسکو دیکھو وہ خدا کے زکر میں مشغول ہے
اور یہ سب دیکھ کے بےچین ہے شیطان

تم نے جو مانگا خدا سے ہوگیا تمکو نصیب
دیکھنا بھوکا نا سوجائے کہیں کوئی غریب
دیکھتے رہنا نہیں ہونا کبھی انجان

آسماں پر رکھ دیا ہمکو اُٹھاکر خاک سے
تونے بندوں کوملایا ہے خدائے پاک سے
ہیں بہت ممنون تیرے زین اور ذیشان



























Post a Comment

0 Comments