زخمی ہوا مسجد میں پیمبر کا علمدار،،ہۓ حیدر کرّار ⚬
لو چل گئی تلوار کٹنے لگی دستار،، ہۓ حیدر کرار
رنگیں ہوئی محراب ولایت کے لہو سے ⚬
اسلام کے گھر میں چلی ایمان پہ تلوار،،ہۓ حیدر کرّار
بیٹی نے کہا بابا کی ھو خیر اے اللّٰہ ⚬
کیوں سر سے گری جاتی ھے چادر مری ہر بار،،ہۓ حیدر کرّار
امّاں کے جنازے کو بھی اٹھتے ہوئے دیکھا ⚬
اب زینب و کلثوم ھیں بابا کی عزادار ہۓ حیدر کرار
یہ چوم کے کہتے تھے علی بازوئے زینب ⚬
ان بازووں کو رسیوں سے باندھیں گے اغیار،،ہۓ حیدر کرار
کوفے کا نگر دیکھے گا اک روز یہ منظر ⚬
تُو ھوگی ،کھلا سر ترا اور کوفے کا بازار،،ہۓ حیدر کرار
آیا لبِ حیدر پہ سلام آخری جِس دم ⚬
سر پیٹ کے کہنے لگے مولا کے سب انصار،،ہےحیدر کرار
عاشور کا منظر ہے نگاہوں میں علی کی ⚬
عبّاس کو رو رو کے بناتے ھیں علمدار،،ہۓ حیدر کرّار
حسنین نے بابا کے جنازے کو اٹھایا ⚬
اِک عرش کے کاندھے پہ ہے اِک عرش نمو دار،،ہۓ حیدر کرار
مسجد میں علی تیغ نہ سجدے میں جو کھاتے ⚬
توحید نہ یُوں آتی نظر ماجد و مختار،،ہۓ حیدر کرار
GHURBAT E ZAHRA AYYAM E FATMIYA NOHA Lyrics In Urdu, English 2021-1442
Ali Jaisa Namazi Nohay 2021 Lyrics In Roman Hindi 21 Ramzan Noha 2021 Moula Ali Noha 2021
Ayyam e Mola Ali as Ditha Piyu Da Lasha Lyrics New Noha 2021 Ramzan 2021
Ali Ko Chorne Wale Tera Meshar Main Kya Hoga Manqabat Lyrics In Roman Hindi
0 Comments