- Get link
- X
- Other Apps
Editors' Choice
Hum Muntazir-e-Mehdi-e-Sahib-o-Zaman a.s Hain Lyrics Urdu I Al Quds Tarana 2021 I Janam Ya Mehdi a.s
Posted by
Sameem khan
on
- Get link
- X
- Other Apps
ہم منتظر مہدئ صآحب الزماں ہیں
پرچم میں ہمارے سجا القدس نشاں ہیں
کردار ہے ایسا کہ زمانے کو ہلا دیں
باطل کی لرزتی ہوئی دیوار گِرا دیں
ہر پل جو زباں پہ ہے میرے نعرہء حیدر
ظلمت کے پہاڑوں کو سدا خاک بنادیں،
القدس تیری خاک میری آنکھ کا سرمہ
یوں بیت مقدس پہ ہو یارب میرا مرنا
ہر خون کے قطرے میں ہو سورج کا نظارہ
پھر ارض فلسطین پہ ہو مجھ سے آجالا
کشمیر و فلسطین و یمن میں جو اٹھے ہیں
سب آل محمد ع کے محب حق سے جُڑے ہیں
نصرت کو زمانے میں میرے مہدیء دوراں
عباس کا پرچم لئے میداں میں کھڑے ہیں
رہبر ہے میرا خامنہ ای سب کو پتا ہے
غیبت کے زمانے میں خدا کی یہ عطا ہے
جو ظلم کی دیوار پہ کرتا ہے کڑی وار
حیدر کی زوالفقار لئے رن میں کھڑا ہے
القدس ہمارا ہے ہمارا ہی رہے گا
مومن کے دل و جان کو پیارا ہی رہے گا
دشمن کے نجس ہاتھ سے کرنے اسے آزاد
پھر حیدری کردار دکھانا ہی پڑے گا
ہونے کو سحر آگئی اب نمر اذاں دے
ظلمت کی سیاہ شب میں اجالے کا بیاں دے
چھا جائے گا دنیا میں عدالت یہ سنا دے
یا رب رخ مھدی پہ لگا پردہ ہٹادے
Related Post:

Comments
Post a Comment