یہ آ رہی ہے مسلسل صدا امامِ رضا ●
اذانِ دل ہے امامِ رضا امام رضا
ہیں عکسِ زینب و کلثوم آپ کی خواہر ●
حسن حسین کا ہیں آئینہ امامِ رضا
مریضِ عشق کو راس آگئی خدا کی قسم ●
تمہارے شہر کی آب و ہوا امام رضا
تمہارے روضے کی جالی کو چومنے کے بعد ●
ہوا بھی ہونے لگی کیمیاء امام رضا
اُسے بہشت میں جانے کی آرزو کیوں ہو؟ ●
جسے نصیب ہو تیری رضا امام رضا
یہ تیرے در کا ہی رتبہ ہے چوم کر چوکھٹ ●
فقیر کرتے رہے حج ادا امامِ رضاء
ترے کرم کی ہر انسان کو ضرورت ہے ●
جہاں سے ختم ہو بس یہ وبا امام رضا
ہو جلد بیتِ مقدس کی سر زمیں آزاد ●
ہے تیرے در پہ یہی التجا امامِ رضا
ترے کرم سے ہے یہ انقلاب اسلامی ●
ہے تیرے سائے میں اسکی بقاء امام رضا
تیرے فقیر سبھی بادشاہوں جیسے ہیں ●
تیری عطا سے ہے سب ارتقاء امام رضا
علی کا نام سلونی کا ہی تسلسل ہے ●
تبھی تو آل کا عالم بنا امامِ رضا
میری لحد میں بس اک نور نے پکارا مجھے ●
جو پوچھا میں نے تو بولے انا امامِ رضا
میں شمس ہوکے بھی ظلمت کی زد میں جکڑا تھا ●
Azan e Dil Imam Raza (as) | Ahmed Raza Nasiri | New Manqabat | New Manqabat Mola Imam e Raza 2021
Kalam | Imam e Raza
Reciter | Ahmed Raza Nasiri
Poetry | Shams Baltistani
Composition | Nayyer Abbas (Skardu)
Audio | RWDS
Video | TNA Production
Chorus | Mir Basharat Baltistani, Rao Mutahhar, Ahmed Raza Nasiri
Creatives | Shuja Gfx
Date: 11 Zilqad 1442H.
|| بِسْمِ اللّہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ||
صلوات خاصه امام رضا(علیہ السلام )
اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى عَلِیِّ بْنِ مُوسَى الرِّضَا الْمُرْتَضَى الْإِمَامِ التَّقِیِّ النَّقِیِ وَ حُجَّتِکَ عَلَى مَنْ فَوْقَ الْأَرْضِ وَ مَنْ تَحْتَ الثَّرَى الصِّدِّیقِ الشَّهِیدِ صَلاَةً کَثِیرَةً تَامَّةً زَاکِیَةً مُتَوَاصِلَةً مُتَوَاتِرَةً مُتَرَادِفَةً کَأَفْضَلِ مَا صَلَّیْتَ عَلَى أَحَدٍ مِنْ أَوْلِیَائِکَ.

Related Post:
0 Comments