Header Notification

TEHRO MAQTAL NA ABHI JAO KHUDARA AKBAR LYRICS QAMAR BALTISTANI | MUHARRAM NOHA 2021/1443

TEHRO MAQTAL NA ABHI JAO KHUDARA AKBAR(A.S )| QAMAR BALTISTANI | MUHARRAM NOHA 2021/1443

Video Info:
Noha Title | Tehro Maqtal Na Abhi Jao Khudara Akbar(a.s)
Reciter | Qamar Baltistani
Poetry | Janab Mir TakallumMir
composed | Arshad Bismil(skardu) 
Chorus | Tahir Baltistani, Mir Basharat Baltistani, Qamar Baltistani 
Audio | Rwds(Rao Mutahar) 
Video | 72 star (yaseen sumairy) 

Tehro Maqtal Na Abhi Jao Khudara Akbar(a.s) NOHA LYRICS

ٹھرو مقتل نہ ابھی جاؤ خدارا اکبر
باپ سے چھینو نہ جینے کا سہارا اکبر

میرے جینے کی کوئی آس نہیں ہے بیٹا
تم کو معلوم ہے عباس نہیں ہے بیٹا
اب تو دنیا میں نہیں کوئی ہمارا اکبر

ساتھ ہی ساتھ یہ بینائی بھی رخصت ہوگی
اپنے نانا کی مجھے کیسے زیارت ہوگی
تم کو لاؤں گا کہاں سے میں دوبارہ اکبر

سب کے لاشوں کو اٹھا لایا حسین ابنِ علی
بیٹا اس عالمِ غربت میں ہے خواہش میری
رن سے تم لاشہ اٹھا لانا ہمارا اکبر

دو قدم بھی یہ ضعیفی نہیں چلنے دیتی
بعدِ عباس کمر ٹوٹ گئی ہے میری
مجھ سے لاشہ نہیں اٹھے گا تمہارا اکبر

اے مرے لعل تمہیں دیکھ کے زندہ ہے پھوپھی
تم چلے جاؤ گے مر جائے گی زینب میری
گھر اجڑ جائے گا پردیس میں سارا اکبر

دشت میں نورِ نظر جب مرا چھن جائے گا
گھٹنیوں چلتا ہوا لاش پہ باپ آئے گا
ہنس کے دیکھی گے ستمگر یہ نظارا اکبر

جس گھڑی میر تکلم ہوا رخصت بیٹا
باپ یہ کہتے ہوئے خاک پہ بس بیٹھ گیا
جاؤ اللہ نگہبان تمہارا اکبر

Post a Comment

0 Comments