Header Notification

Zamin Hain Raza Mola Lyrics | Meesum Kashmiri | Wiladat Imam Raza as |Mola Raza as New Manqabat 1443-2022

Zamin Hain Raza Mola | Meesum Kashmiri | Wiladat Imam Raza as |Mola Raza as New Manqabat 1443-2022


🎙️Reciter: Meesum Kashmiri
 🖋️Poetry: Shumaila Erum
🎶Compostion: Meesum Kashmiri
🎧Audio & Mixing: LAWA Studio
🎙️Chorus: Own Rizvi & Team
 🎥Video: Hussain Productions
🎞️ Video Edit: Ali Daniyal Rizvi
🖱️Creatives: Shuja Graphics
🌹Special Thanks: @The Holy Shrine of Imam Reza (Official) 
🌟Special Coordination: Zaira Mashadi & Mesum Zaidi

Zamin Hain Raza Mola Lyrics Manqabat

مولائے جہاں مرشدِ من شاہِ خراسانؑ،
ضامن ہیں رضاؑ مولا
سردارِ جِناں، رہبرِ دِیں، دہر کے سلطان،
ضامن ہیں رضاؑ مولا
۔۔۔۔۔۔۔

بازو پہ بندھا ہے جو تِرے نام کا سکّہ
کرتا ہے حفاظت وہ علیؑ والوں کی ہر جا
ہر دور میں ہر حال میں مومن کے نگہبان،
ضامن ہیں رضاؑ مولا
۔۔۔۔۔۔۔

مرکز ہے ہدایت کا تِرے علم سے مشہد
معصومهٔ قمؑ فیض رساں قُم میں ہیں بیحد
کہتے ہیں پئے عِلم یہی دینی دبستان،
ضامن ہیں رضاؑ مولا
۔۔۔۔۔۔۔
جب گھر سے نکلتا ہے کسی کام سے مومن
ماں باندھ کے بازو پہ اُسے سکّۂ ضامن
سر چُوم کے کرتی ہے وداع اپنی دعا سے
کہتی ہے بچائے گا یہ ہر غم سے بلا سے
سرورؑ کے عزاداروں کا ایمان یہی ہے
گر بات حفاظت کی ہو، سامان یہی ہے
آلام و مصائب میں وہی دستِ عطا ہیں
ہم سب کے نگہبان شہنشاہ رضاؑ ہیں

اِک پرچمِ عباسِ دلاورؑ کی زیارت
اِک سکّهِٔ بازو کی تِرے نام سے نسبت
یہ دونوں محافظ ہیں یہی کہتا ہے ایمان،
ضامن ہیں رضاؑ مولا
۔۔۔۔۔۔۔

مشہد کی زیارت کا بھی اعزاز جدا ہے
میں مشہدی کہلاتا ہوں یہ فخر سِوا ہے
مولاؑ کی عنایت ہے اُنہی کا ہے یہ احسان،
ضامن ہیں رضاؑ مولا
۔۔۔۔۔۔۔
یلغارِ ستم ہو کہ چلیں آندھیاں غم کی
مشکل ہو پریشانی ہو موسم ہو کوئی بھی
ہر لمحه علیؑ والوں کو رہتا ہے یہ ایقان،
ضامن ہیں رضاؑ مولا
۔۔۔۔۔۔
اے والئ مشہدؑ! پِسَرِ موسئِ کاظِمؑ!
تُو مثلِ پدرؑ بابِ حوائج ہے، تُو حاکِم!
خادم تِرے دربار کے کرتے ہیں یہ اعلان،
ضامن ہیں رضاؑ مولا
۔۔۔۔۔۔۔

ہر سال عطا ہو تِرے روضے کی زیارت
بن جائے تِری مدح و ثناء وجهِ شفاعت
محشر میں ہو میثم کی ارمؔ کی یہی پہچان،
"ضامن ہیں رضاؑ مولا"

             شمائلہ ارمؔ

Post a Comment

0 Comments