Header Notification

Hurmat e Rasool | Unke Liye Me Zinda Rahonga | Unke Liye Mar Jaoga | Hafiz Attaullah Shad | YS Pro

 

Hurmat e Rasool | Unke Liye Me Zinda Rahonga | Unke Liye Mar Jaoga | Hafiz Attaullah Shad | YS Pro

Hurmat e Rasool Lyrics
Unke Liye Me Zinda Rahonga Lyrics
Unke Liye Mar Jaoga Lyrics 

ان کے لئے میں زندہ رہوں گا، ان کے لئے مر جاؤں گا.
زور لگا لے تُو اے دنیا..! تیرے ہاتھ نہ آؤں گا.

موتیوں جیسے آنسو میں نے روک رکھے ہیں آنکھوں میں.
یہ آنسو میں روضہ اطہر پر جا کر برساؤں گا..

دنیا مجھ کو پاگل سمجھے، میں کیا جانوں دنیا کو.
میرے پیارے کملی والے میں تیرے گن گاؤں گا..

تیرے عدو کو زندہ دیکھوں، یہ مجھ میں برداشت نہیں..
یا تو مٹادوں گا میں اس کو، یا میں خود مٹ جاؤں گا.


تیرے نام پہ قتل ہوا جب، دیکھنے والے دیکھیں گے.
یوں تڑپوں گا میں مقتل میں، قاتل کو تڑپاؤں گا.

اے میرے آقا اے میرے مولا! وعدہ ہے ان شاء اللہ...
میں تیرا ہی کہلاتا ہوں، تیرا ہی کہلاؤں گا...

رعب کسی کا یا کوئی لالچ مجھ کو "امیں" کیا روکیں گے؟
حق والوں میں شامل رہ کر باطل سے ٹکراؤں گا...
صلی اللہ علیہ وسلم.
..................
شاعر حریت، پروانہ ختم نبوت، سید امین گیلانی رحمہ اللہ....

Post a Comment

0 Comments