Random Posts

Ali (as) Ali (as) Bolo | Meesum Kashmiri | New 13 Rajab Manqbat | | Mola Ali as Manqabat 1443-2022

Ali (as) Ali (as) Bolo | Meesum Kashmiri | New 13 Rajab Manqbat | | Mola Ali as Manqabat 1443-2022

--------------------------------------------------------------------------------------------------
✨السَّلامُ عَلَيْكَ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ✨
🌷🌷🌷🌹🌹🌹🕋🌹🌹🌹🌷🌷🌷
🎗️New Manqabat on 13th Rajab
Jashn-e-Moulod Kaaba (as)🎗️ 

♥️🎀𝐀𝐋𝐈 (𝐚𝐬) 𝐀𝐋𝐈 (𝐚𝐬) 𝐁𝐎𝐋𝐎🎀♥️
Presenting to bargah e Mola Ali (as) 

🎙️Reciter: Meesum Kashmiri
 🖋️Poetry: Shumaila Erum
🎧Audio:  LAWA Studio
🎙️Chorus: Mesum Zaidi / Mohsin Hashmi
 🎥Video: Hussain Productions
🖱️Creatives: Shuja Graphics
--------------------------------------------------------------------------------------------------
𝐀𝐋𝐈 𝐀𝐋𝐈 𝐁𝐎𝐋𝐎 LYRICS URDU
ہے حکمِ مرسلِ داورؐ عہے حکمِ مرسلِ داورؐ علیؑ علیؑ بولو
لگا کے نعرۂ حیدرؑ علیؑ علیؑ بولو

خدا کے نور کا مظہر علیؑ علیؑ بولو
ہے جانشینِ پیمبرؐ علیؑ علیؑ بولو

نبیؐ کے دِین کا رہبر علیؑ علیؑ بولو
ہے اصل وارثِ منبر علیؑ علیؑ بولو

فضیلتوں کا سمندر علیؑ علیؑ بولو
رسول زادیؑ کا ہمسر علیؑ علیؑ بولو

کہو اذاں میں علی ولی اللہ ضرور
یزیدیت کو کچل کر علیؑ علیؑ بولو

 علیؑ کے وصف ہیں اتنے شمار کون کرے
یہ کام تیرا ہے پروردگار کون کرے
یہ سوچ کر نہ بنایا خدا نے اور علیؑ
شگاف کعبے میں اب بار بار کون کرے

خوشی سے جھُوم کے کہتا ہے خانۂ کعبہ
ہے آج آمدِ حیدرؑ علیؑ علیؑ بولو

نبیؐ نے دَرس دیا یا علیؑ مدد کہہ کر
مدد کو آتے ہیں حیدرؑ علیؑ علیؑ بولو

فرازِ دار سے میثم کی آ رہی ہے صدا
نہ رکھّو دِل میں کوئی ڈر علیؑ علیؑ بولو

کِیا رسولؐ نے کب چھُپ چھُپا کے یہ اعلان
کہا ہے برسرِ منبر علیؑ علیؑ بولو

جو چاہتے ہو لحد میں نہ ہوں سوال و جواب
تو زندگی میں برابر علیؑ علیؑ بولو

صدا ہے حضرتِ شہبازؑ کی یہ سہون سے
ہیں پیشوائے قلندرؑ علیؑ علیؑ بولو

لگاؤ سینے سے خوش ہو کے مومنوں کو سدا
منافقوں کو جلا کر علیؑ علیؑ بولو

جو چاہتے ہو کہ منظر ہو مثلِ باغِ ارمؔ
تو اپنے گھر کو سجا کر علیؑ علیؑ بولو

                 شمائلہ ارمؔ 

Post a Comment

0 Comments