Haider Madad Lyrics In Urdu
یا علی ع حیدر مدد
یا علی ع حیدر مدد
سن صدا مولا علی کی، اے محب اے جاں نثار
یاد کروا مرحب دوراں کو ضرب ذوالفقار
تیغ سے تیرے بھی لرزیں ظلم کے سارے پہاڑ
ہم رجب کی تیرھویں کو تجھ سے یہ وعدہ کریں
حجت آخر کی آمد کا کوئی ساماں کریں
یوں زمیں پر عدل کو سب کے لئے آساں کریں
عشقِ حیدر کی عداوت ہر گھڑی سہتا رہوں
نوک نیزہ پہ ہو سر گر تب بھی یہی کہتا رہوں
میں علی والا ہوں، مدح ایلیاء کرتا رہوں
اے علی تیرے محبوں کی عجب ہی شان ہے
خامنہ ای کی شکل میں نائب امام ہے
تیری سیرت پر عمل جس کا ہمیشہ کام ہے
خون کی بارش میں ڈوبی وادیِ کشمیر ہے
ملتِ افغان کے پیروں میں بھی زنجیر ہے
اور یمن کا بچہ بچہ درد کی تصویر ہے
نام حیدر الفت و وحدت کا ہے محور بنا
شیعہ سنی کے عقیدوں کا ہے جو زیور بنا
عاشق مولا علی کو اے خدا بہتر بنا
ہے نمر کی چاہ حیدر کے غلاموں میں رہے
نام زھرہ سر کٹے یا پھر سلاخوں میں رہے
خون اس کا اے خدا بس دین کی خاطر بہے
#ShahidAliShahid #13Rajab #YaAliHaiderMadad #13RajabManqabat #NewManqabat #ManqabatMolaAli #ImamAli #MolaAli #13thRajab #RajabManqabat #MolaAliManqabat #qaseeda #Qaseeda2022 #Manqabat2022
Comments
Post a Comment