3 Jamadi Us Sani Noha - Syed Shahbaz Haider Naqvi Noha 2022 - Bibi Fatima Zahra Shahadat Noha 2022 - Bibi Fatima Noha 2022
Baba Ummat Rula Rahin Hai Lyrics In Urdu
زہرا کو ہائے بابا امت رلا رہی ہے
جھکتے تھے اپ جس پر وہ در جلا رہی ہے
تیر و تبر لئے ہیں ہاتھوں میں رسیاں ہیں
در پر میرے کھڑے ہیں لائے وہ لکڑیاں ہیں
بچوں کو در پہ اکے میرے ڈرا رہی ہے
فرمان اپکے سب امت بھلا گئی ہے
لینے میرے علی کو وہ در پہ اگئی ہے
بعد اپکے اے بابا ہم کو ستا رہی ہے
بابا تیرے علی کو یوں بھی ستایا ہائے
قیدی انہیں بنا کے در در پھرایا ہائے
ظلمت کا ہم کو اپنی چہرہ دکھا رہی ہے
اتنے ستم ہوئے ہیں بابا کی لاڈلی پر
جو زخم میں نے پائے اس قلب_نازنیں پر
بچوں سے اپنے بابا زہرا چھپا رہی ہے
بعد اپکے اے بابا دل کو میرے دکھایا
ا ا کے میرے در پہ مجھکو بہت ستایا
دربار مجھکو بابا ہائے بلا رہی ہے
دل کو دکھایا میرے دربار جب بلایا
بچوں کو میرے بابا یوں بھی لہو رلایا
رتبہ تیرے حرم کا امت گھٹا رہی ہے
ںیت الحزن سے اب تک گریا جو اٹھ رہا ہے
دل حجت خدا کا گریے سے دکھ رہا ہے
غیبت میں ان کو اب بھی اواز ارہی ہے
دیکھا یہ خواب شاہ رخ تربت پہ مصطفی کی
شہباز غم میں ڈوبی بابا کے پاس بیٹھی
بنت نبی یہ نوحہ روکر سنا رہی ہے
Comments
Post a Comment