Syeda Ya Fatima I Minhal Abbas I Ayam e Fatmiah 2021 I New Noha 2021-2022
►Title - Syeda Ya Fatima
►Reciter - Minhal Abbas
►Poet - Toqeer Kamalwi
►Video - Azme Zainab Team
►Year - 2021/1443 Hijri
►Audio - LAWA Studio
► Souz - Qambar kiyani
►Special Thanks - Qamber Kayani , Ali Rizvi, Rida Karbalai , Abid Shah
►Media Partners -Syam Production & Haider Tv
Syeda Ya Fatima Noha Lyrics In Urdu Text
سیدہ یا فاطمہ یا طاہرہ
آپ کا ہمسر زمانے میں کہاں
آپ کے در پر جھکی ہے یہ جبیں
آپ سا دارین میں کوئی نہیں
آپ کے زیر اثر سارا جہاں
دختر خیر الوری بھی آپ ہیں
زوجہء مشکل کشا بھی آپ ہیں
شبر و شبیر کی ہیں آپ ماں
دیجئیے اولاد بے اولاد کو
کیجئیے آباد ہر برباد کو
اب ہٹا دیں غم کا بی بی سائیباں
دیجئیے خیرات ہر مقروض کو
کیجئیے آزاد ہر مبحوس کو
آپ کا در چھوڑ کر جائیں کہاں
واسطہ ہے اصغر معصوم کا
واسطہ ہے زینب و کلثوم کا
دور کر دیں ہر بلائے نا گہاں
کیجیئے منظور میری التجا
دیکھنا چاہوں دیار کربلا
مجھ پہ بھی ہو اک نگاہ مہرباں
یہ قلق ہے آپ کو تڑپا دیا
اس لعیں نے آپ کو جھٹلا دیا
آپ کو روتے ہیں ارض و آسماں
ہائے وہ دربار جانا آپ کا
حق لٹا کے لوٹ آنا آپ کا
اشک آنکھوں سے ہماری ہیں رواں
آپ کے ہی نام سے توقیر ہے
باآثر جو بھی میری تحریر ہے
کیجیئے اپنی ردا کا سائیباں
0 Comments