Noha Bibi Fatima 2022 | Sayyeda Ke Laal | Ayyam E Fatmiyah Noha 2022 | Mahfooz Sultanpuri Nohay 2022
New Noha Shahadat Bibi Fatima Zahra (sa) Noha 2022
Title - Sayyeda Ke Laal Ho Gaye Yateem
Related - Shahadat Bibi Fatima Zahra (sa)
Reciter - Janab Mahfooz Sultanpuri India
Poetry - Fakhri Meeruthi
Vocal Recording - Sachin Verma (Multi Track Lucknow India)
Audio - Shadab Studio
Chorus - Kashif Mirza & Sangat
Video - Azmat Hyder
Production - @Azadari Chitora
Noha Lyrics In Urdu
سیده کے لال سیدہ کے لال ہو گۓ یتیم
غم سے ہے نڈھال سیدہ کے لال
ہاۓ ہو گیا ماں کا انتقال
۱
افسوس آج بچوں سے مادر بچھڑ گئی
آنکھوں کے آگے بچوں کی دنیا اجڑ گئی
وقت آگیا کیسا پرملال سیدہ کے لال ہو گۓ یتیم ہو گئے یتیم
۲
دکھیاد ہیں ہر ایک مصیبت بھی یاد ہے
فضہ کو سیدہ کی وصیت بھی یاد ہے
کس سے وہ کہے اپنے دل کا حال سیدہ کے لال
٣
دروازہ سیدہ پہ گرا ہوگیا غضب
ہاۓ شکستہ پہلو بنا موت کا سبب
روۓ چیخ کر شیرے ذوالجلال
سیدہ کے لال ۔۔۔۔۔
۴
روتے ہیں ماں کے سوگ میں حسنین
زار زار
چہروں سے ہاۓ داغ یتیمی ہے آشکار
اشکوں سے ہیں تر پھول جیسے گال
سیدہ کے لال ۔۔۔۔۔۔۔
۵
بچہ جو ماں کے سوگ میں ہوتے ہیں
بے قرار
شیرے خدا کو ہوتی ہے یہ فکر باربار
اب کریگا کون انکی دیکھ بھال
سیدہ کے لال ہو گۓ یتیم۔۔
۶
ثابت قدم ہے رہنا ہر ایک امتحان میں
آواز گونجتی ہے یہ فضہ کے کان میں
رکھنا تم میرے بچوں کا خیال
سیدہ کے لال ہو گۓ یتیم
۷
محفوظ اب خاموش ہو گھٹنے لگا ہے دم
فخری کلیجہ پھٹتا ہے اب روک لے قلم
دل کے درد کو آنسوؤں میں ڈھال
0 Comments