New Noha 2022 | Meesum Kashmiri | Zehra Bhi Ro Rahi Hai | Ayyam e Fatimiyah sa Noha 1443-2022
🚩 اَلسَّلاَمُ عَلَيْكِ ايَّتُهَا ٱلصِّدِّيقَةُ ٱلشَّهِيدَةُ🚩
🕯️بعد رسول خداؐ جو ظلم آپ کی لاڈلی بیٹی فاطمہ زہراؑ پر ہوئے تاریخ میں اس کی نظیر نہیں ملتی۔
🕯️ماں اور بیٹی کا رشتہ بہت حساس ہوتا ہے بیٹیاں ماں کی غمگسار، مددگار اور رازدار ہوتی ہیں۔
🕯️ خیال آتا ہے کہ جس وقت بی بی پر ظلم ہوا تبھی کمسن جناب زینب نے کس دل سے اپنی مادر گرامی پر جلتا ہوا دروازہ گرتے دیکھا ہوگا، کیسے زخمی پہلو ، جناب محسن کی شہادت کا مرحلہ برداشت کیا ہوگا۔ یقینا یہ مصائب کلیجے کو چیر دینے کیلئے کافی ہیں 😭😭
🕯️ماں اور بیٹی کی اس المناک داستان پر شاعر اہلبیت جناب علی اظہار نے یہ پر درد نوحہ تحریر کیا ہے جسے نوحہ خواں میثم عباس کشمیری نے عطائے جناب سیدہ سے کمپوز اور ادا کرنے کی کوشش کی ہے۔
🕯️خدا سے دعا ہے کہ ہماری اس عبادت کو اپنی بارگاھ میں قبول فرمائے اور بی بی پر ہوئے ہر ظلم کے انتقام کیلئے ہمارے زمانے کے امام کے ظہور میں تعجیل عطا فرمائے 🤲
NOHA URDU LYRICS
زہرا بھی رو رہی ہے زینب بھی رو رہی ہے
ماں کی مصیبتوں پر بیٹی تڑپ اُٹھی ہے
رخصت کیا ہے ماں کو زینب کے آنسوٶں نے
دربار میں جو زہرا حق مانگنے گٸ ہے
گرتے ہوۓ ہے دیکھا مادر پہ جلتے در کو
زینب ہے کمسنی ہے غربت ہے بیکسی ہے
ہے پہلوۓ شکستہ پر ہاتھ فاطمہ کا
اور فاطمہ کی دختر دل تھام کر کھڑی ہے
زہرا کے زخمِ پہلو کو دیکھ کر جو اُبھری
زینب نے مرتضیٰ کی وہ چیخ بھی سُنی ہے
یثرب تا شام و کوفہ ظلم و ستم کی زد پر
یا دخترِ نبی ہے یا دخترِ علی ہے
تعمیر جلد روضہ ہو جاۓ سیدہ کا
غَیبت سے آٸیں مولا حسرت میری یہی ہے
ہے دردناک منظر حلقومِ شہ پہ خنجر
مادر بھی دیکھتی ہے خواہر بھی دیکھتی ہے
اظہار بس تڑپتے دیکھا ہے فاطمہ کو
زینب کی زندگی بھی کتنی دُکھوں بھری ہے
علی اظہار
0 Comments