Zeshan Abidi,Ahmed Raza Nasiri,Mufeed Zaidi,Arif Baltistani,Mir Basharat Baltistani
Rodad E Mola Hassan as Lyrics In Urdu Noha
جب جنازہ ھوا تیار نبیؐ زادی کا
بولے بچوں سے علیؑ دیکھ لو ماں کا چہرا
سنکے بابا کی صدا آگے بڑھا اک بیٹا
دیکھا چہرا جو حسنؑ نے تو یہ رو روکے کہا
ھے اب بھی طمانچے کا چہرے پہ نشاں اماں
وہ ظلم جو دیکھا تھا اب تک ھے عیاں اماں
اے ماں تیری غربت پہ ھے آج بھی دل پارا
میں دیکھ رہا تھا جب ظالم نے تمہیں مارا
وہ راہ حسنؑ اب بھی بھولا ھے کہاں اماں
رونے نہیں دیتی تھی تم اماں کبھی ہم کو
بس اتنا کہو کیسے ہم ضبط کریں غم کو
دیکھومیری آنکھوں سے ہیں اشک رواں اماں
جب تک نہ بلاؤگی وہ چین نہ پائیگا
آواز اُسے دوگی تو پاس وہ آئیگا
شبیرؑ یہ کرتا ہے رو روکے فغاں اماں
جب آپکو اُمت نے دربار بلایا تھا
اس بات نے زینبؑ کو ہر گام رلایا تھا
جو حال ہے زینبؑ کا ہو کیسے بیاں اماں
ہاتھوں پہ نشاں ہیں اور بالوں میں سفیدی ہے
پہلوبھی شکستہ ھے اور پسلی بھی ٹوٹی ہے
تم آج ضعیفہ ہو کل تک تھی جواں اماں
بن آپکے اس گھر میں اب کیسے رہینگے ہم
کیوں چھوڑکے جاتی ہو کسطرح جئینگے ہم
جب یاد تم آؤگی ڈھونڈونگا کہاں اماں
حیدرؑ جو جنازے کو لے جانے لگے گھر سے
ذیشان و قمر ماں سے شبرؑ نے کہا روکے
جاتی ہو جہاں مجھکو بلوانا وہاں اماں...
Comments
Post a Comment