Kesay Jiyengi Fatimah Baba Tumhare baad | Noha Shahadat Rasool-e-Khuda | Shahid Ali Shahid I 2021
Kesay Jiyengi Fatimah Baba Tumhare baad Lyrics URDU TEXT
کیسے جیے گی فاطمہ س بابا تمھارے بعد
دشمن ہوا ہے سارا زمانہ تمھارے بعد
پلکوں سے چھو کے خاک تری پاک قبر کی
آواز دے رہی ہے یہ بیٹی گھڑی گھڑی
ویراں ہوا ہے شہرِ مدینہ تمھارے بعد
حیدر کے حق میں کوئی زباں بھی نہیں کھلی
شیرِ خدا کو بابا جوابِ سلام بھی
دیتے نہیں ہیں اہلِ ثقیفہ تمھارے بعد
بدلے مزاج بدلہ زمانے نے طور ہے
مسند پہ تیری قبضہ تو منبر پہ شور ہے
امت میں ہو رہا ہے یوں جھگڑا تمھارے بعد
حیدر سے آ کے اہلِ مدینہ گلہ کریں
روئیں بتول دن میں یا شب میں بکا کریں
پہرے میں تجھ پہ روتی ہے زہرہ تمھارے بعد
پہلو میں زخم بالوں میں غربت کی چاندنی
دیوار تھام تھام کے چلتی ہے لاڈلی
کچھ دن میں ہو گئ ہے ضعیفہ تمھارے بعد
پامال ہو گئ ہے نشانی رسول ص کی
مسجد سے اٹھ رہی ہیں صدائیں بتول س کی
بیٹی سنا رہی ہے یہ خطبہ تمھارے بعد
عمار مضطرب ہیں تو سلمان خستہ حال
لگ کر چچا بلال کے سینے سے میرا لال
بابا حسین پھوٹ کے رویا تمھارے بعد
روشن جبیں کے سجدے سے محروم ہو گئی
آباد تیرے قدموں کے دم سے زمین تھی
رحمت کا سر سے اٹھ گیا سایہ تمھارے بعد
0 Comments