Header Notification

Yeh Mera Mola Reza Hai Lyrics English Text Farhan Ali Waris | Yeh Mera Mola Reza Hai Noha | Noha 2021 | 1443

 
Farhan Ali Waris | Yeh Mera Mola Reza Hai | 2021 | 1443Yeh Mera Mola Reza Hai Lyrics English Text Farhan Ali Waris | Yeh Mera Mola Reza Hai Noha | Noha 2021 | 1443

Yeh Mera Mola Reza Hai Lyrics In Urdu Text


اُٹھاکے پردہ دکھادو جلوہ اے ابنِ زہرا(س)
امامِ زمانہ(ع)
اُٹھاکے پردہ دکھادو جلوہ اے ابنِ زہرا(س)
امامِ زمانہ(ع)

حسین منظر وہ کب دکھے گا
خُدا(ج) کے گھر پہ علم کا سایہ
نماز پڑھوائیں گے جو مولا(ع) 
تو پیچھے صف میں ملیں گے عیسٰی(ع)
حرم میں مجلس بپا کریں گے پڑھیں گے نوحہ
امامِ زمانہ(ع)

اُٹھاکے پردہ دکھادو جلوہ اے ابنِ زہرا(س)
امامِ زمانہ(ع)
اُٹھاکے پردہ دکھادو جلوہ اے ابنِ زہرا(س)
امامِ زمانہ(ع)

بہت ہی چھوٹا سا گھر ہے میرا
پر اس میں حجرہ ہے ایک تیرا
شرف یہ میرے لئے بڑا ہے
تو مجھ سے کرلے یہ ایک وعدہ
بس ایک شب کو تو میرے گھر میں قیام کرنا
امامِ زمانہ(ع)

اُٹھاکے پردہ دکھادو جلوہ اے ابنِ زہرا(س)
امامِ زمانہ(ع)
اُٹھاکے پردہ دکھادو جلوہ اے ابنِ زہرا(س)
امامِ زمانہ(ع)

مثالِ کعبہ یہ دل ہے میرا
ہے اس میں مولا(ع)تیرا بصیرہ
صدائے دھڑکن میرا عریضہ
بھلا میں کاغذ پہ اب لکھوں کیا
جو دھڑکنوں کی صدا سُنے گا تو جان لے گا
امامِ زمانہ(ع) 

اُٹھاکے پردہ دکھادو جلوہ اے ابنِ زہرا(س)
امامِ زمانہ(ع)
اُٹھاکے پردہ دکھادو جلوہ اے ابنِ زہرا(س)
امامِ زمانہ(ع)

سفر تھا پیدل جب اربعیں کا
میں ہر جگہ تجھ کو. ڈھونڈتا تھا
تُو زائروں میں - تُو عاشقوں میں
اے میرے مولا(ع) - کہیں تو ہوگا
یہ سوچ کر ہی میں سب کے قدموں کو چومتا تھا
امامِ زمانہ(ع)

اُٹھاکے پردہ دکھادو جلوہ اے ابنِ زہرا(س)
امامِ زمانہ(ع)
اُٹھاکے پردہ دکھادو جلوہ اے ابنِ زہرا(س)
امامِ زمانہ(ع)

کتابِ حق سےہے میں نے جانا
ہر ایک شے کو فنا ہے مولا(ع)
لگا ہُوا ہے قضا کا پہرا
نہیں ہے سانسوں کا اب بھروسہ
جو بند ہوجائیں میری آنکھیں مجھے جگانا
امامِ زمانہ(ع)

اُٹھاکے پردہ دکھادو جلوہ اے ابنِ زہرا(س)
امامِ زمانہ(ع)
اُٹھاکے پردہ دکھادو جلوہ اے ابنِ زہرا(س)
امامِ زمانہ(ع)

تجھے تصوّر میں جب بھی دیکھا
علی(ع) کے جیسا تیرا حشم تھا
ہے تیرے قبضے میں تیغِ حیدرع)
علم ہے کاندھے پہ باوفا(ع) کا
مثالِ دُلدُل سوار انداز فاتحانہ
امامِ زمانہ(ع)

اُٹھاکے پردہ دکھادو جلوہ اے ابنِ زہرا(س)
امامِ زمانہ(ع)
اُٹھاکے پردہ دکھادو جلوہ اے ابنِ زہرا(س)
امامِ زمانہ(ع)

دُعا ہے مظہر کی رات دِن اب
کہیں گے آمین ماتمی سب
ہُو صحنِ کعبہ میں جب بھی مجلس
برائے ذکرِ حُسین(ع) و زینب(س)
بغرضِ نوحہ تُم اپنے فرحان کو بُلانا
امامِ زمانہ(ع)

اُٹھاکے پردہ دکھادو جلوہ اے ابنِ زہرا(س)
امامِ زمانہ(ع)
اُٹھاکے پردہ دکھادو جلوہ اے ابنِ زہرا(س)
امامِ زمانہ(ع)

Post a Comment

0 Comments