Syed Nabeel Rizvi | Mere Asghar | Anjuman e Razakaraan e Hussain A.S | Noha 2021/1443
Noha | Mere Asghar
Recitor | Syed Nabeel Rizvi
Poet | Janab Samin Zaki
Composition | Janab Asad Agha
Audio | 92 Studio
Chorus | Shabih Jaffery, Zeeshan Jaffery, Ahsan Jaffery
Video | Qaim TV Canada
Edit & Post | Aun Hassani (BSP)
Mere Asghar | Nabeel Rizvi | Hazrat Ali Asghar Noha | 1443 | New Nohay 2021
Mere Asghar Lyrics English Text
کہا یہ بانوئے ناشاد نے مرے اصغر
اکیلا چھوڑ کے ہم کو کہاں چلے اصغر
اے میرے لعل یہ مادر تو رہ گئی تنہا
اب اس جہان میں کوئی نہیں رہا ایسا
جو تیرے بعد مری لوریاں سنے اصغر
نہ کھیلتے ہو کھلونوں سے اور نہ سوتے ہو
صدائیں دیتے ہو بابا کو اور روتے ہو
بتاؤ کس لئے بے چین ہو مرے اصغر؟
صغیر آؤ کہ کرتا نیا میں پہناؤں
میں خود کو وار دوں تجھ پر تری بلائیں لوں
بری نظر نہ کسی کی تجھے لگے اصغر
چلے جو رن کو تو ناد ِ علی یہ پڑھتی تھیں
درِ خیام پہ بانو دعا یہ کرتی تھیں
بس ایک بار مجھے مڑ کے دیکھ لے اصغر
یہ شاہ بولے بتاتا ہوں پہلے دل تھامو
ذرا سی دیر میں دنیا اجڑ گئی بانو
گلے پہ تیر لگا اور مرگئے اصغر
دلارا کہہ کے میری جاں کسے بلاؤں گی
تمہارے بعد میں کیسے سکون پاؤں گی
تم ہی تو دل کا ہمارے قرار تھے اصغر
سکینہ بولیں میں لوری سنا کے آئی تھی
انہیں ابھی تو میں جھولا جھلا کے آئی تھی
ابھی تو کھیل رہے تھے ، کدھر گئے اصغر ؟
صدا یہ دیتے ہیں پیہم نبیل اور ثامن
دعا ہے حشر کے دن ہم نبیل اور ثامن
یہ نوحہ دونوں پڑھیں اور ہوں سامنے اصغر