- Get link
- X
- Other Apps
Editors' Choice
Posted by
Sameem khan
on
- Get link
- X
- Other Apps
مدحِ عباسؑ
مدحِ عباسؑ کر رہا ہوں میں
اِس کا مطلب ہے باوفا ہوں میں
ہاتھ ہوتا ہے کوئی سر پہ مرے
جب پھریرے کو چومتا ہوں میں
مجھ کو دنیا جھکا نہیں سکتی
درِ عباسؑ پر جھکا ہوں میں
ہو جو عباسؑ سے طلب مجھ کو
وہ سکینہؑ سے مانگتا ہوں میں
چہرہ حیدرؑ کا ہے تصور میں
اور غازیؑ کو سوچتا ہوں میں
اپنے دل میں بسا کے عشقِ علیؑ
دل کو کعبہ بنا رہا ہوں میں
عشقِ حیدرؑ میں تھا جو میثمؑ کا
اُسی لہجے میں بولتا ہوں میں
دار کی اوج ہے مری منزل
راہِ میثمؑ پہ چل پڑا ہوں میں
حدِ قوسین رو بہ رو ہے مرے
روضہِ شاہؑ پر کھڑا ہوں میں
آسماں سر اُٹھا کے دیکھتے ہیں
اُس بلندی پہ آ گیا ہوں میں
بولا کعبہ کہ نقشِ حیدرؑ سے
آج قبلہ بنا ہوا ہوں میں
عشق کی آیتیں ہیں نور علیؔ
یہ جو اشعار پڑھ رہا ہوں میں
شاعرِ باب الحوائج نور علی نورؔ

Comments
Post a Comment