- Get link
- X
- Other Apps
Editors' Choice
Posted by
Sameem khan
on
- Get link
- X
- Other Apps
M𝐀𝐍𝐐𝐀𝐁𝐀𝐓 𝐋𝐘𝐑𝐈𝐂𝐒
بس ایک شرط ہے مولا حسین چاہیں تو
نہیں جو ہوتا تھا ہوگا حُسین چاہیں تو
بس ایک شرط ہے مولا حسین چاہیں تو
نہیں جو ہوتا تھا ہوگا حُسین چاہیں تو
خدا نے جس کو پیمبر بناکے بھیجا ہے
بنالیں اُس کو بھی ناقہ حُسین چاہیں تو
کوئی جبیں نہیں جھکتی بغیر اذن حسین ع
خدا کو ہو تا ہے سجدہ حُسین چاہیں تو
کہا یہ غازی نے حج کے لئے حُسین کے پاس
خود اُڑ کے آئے گا کعبہ حُسین چاہیں تو
بتا رہے ہیں یہ راہب کے ساتھ بیٹے ہمیں
ملے گا حد سے زیادہ حسین چاہیں تو
پکارا شیخ کہ جنت مین بھیج دے یارب
جواب آیا چلا جا حسین چاہیں تو
یہاں حسین کے خیمے میں آئیے موسی
خدا سے ملتا ہے بندہ... حسین چاہیں تو
ہزار بار قضا راستے میں آتی رہے
حبیب زندہ رہے گا حسین چاہیں تو
بتا دیا ہے زمانے کو فطرس و حر نے
قبول ہوتی ہے توبہ حسین چاہیں تو
حُسین کہتے تھے "چاہے اگر خُدا میرا"
خُدا پکار رہا تھا "حُسین چاہیں تو"
Comments
Post a Comment