- Get link
- X
- Other Apps
Editors' Choice
Posted by
Sameem khan
on
- Get link
- X
- Other Apps
کچھ بھی نہیں ہے گر نہ ہو مولا علی عل
دنیا نے جس قَدَر بھی چھپایا علی علی
اتنا ابھر کے دنیا میں آیا علی علی
جاؤں میں خلد میں تری دہلیز چھوڑ کر
اس فائدے میں بھی ہے خسارہ علی علی
یہ کہہ کے ہم نے شیخ سے پیچھا چُھڑا لیا
دنیا ترے لئے ہے ہمارا علی علی
چلتا ہے جسکے باپ کا دشمن زمین پر
مٹی کرے یہ کیسے گوارا علی علی
حاملِ اِنَّمَا علی
حاصلِ قُل کَفَیٰ
مظہرِ کبریا علی
آقائے مَن مولا علی
مالکِ انس و جاں علی
مُرشِدِ مُرشِداں علی
قبلۂ عاشقاں علی
آقائے مَن مولا علی
مولا علی مولا علی
علی اوّل علی آخر
علی ظاہر علی باطن
علی مظہر العجائب
علی حاضر علی غائب
علی کُلِّ علیٰ غالب
علی ابنِ ابی طالب
اعزاز اور احسن و شبر نہ چھوڑیں گے
اک تیرا در اور اک تیرا نعرہ علی علی

Comments
Post a Comment