Tu be kafan Hai Baba or Mein Hun Berida Noha Lyrics
Tu be kafan hai baba or Mein hun Be rida |Bibi Sakina sa Noha 2026 | Kazmi Brothers 110 | MOHARRAM ALBUM 2026-1448
Tu be kafan Hai Baba or Mein Hun Berida Lyrics
Lyrics :
تو بے کفن ہے بابا اور میں ہوں بے ردا
نیزے پہ سر تمہارا رسن میں میرا گلا
رُک جانے پہ لگائے دُرّے مجھے لعیں نے
چلتی ہوں تو رسن سے گھٹتا ہے دم میرا
ہم سر سے پائوں تک ہیں زخموں سے چور دونوں
پتھر تمہیں لگا ہے درّہ مجھے لگا
ہر اک قدم پہ ہمکو مارے گئے تمانچے
زخمی ہیں گال میرے زخمی ہے سر تیرا
انگلی تمہاری کاٹی انگشتری کی خاطر
دو بالیوں کی خاطر مارا مجھے گیا
ظالم نے جب پکارا مجھ کو کنیز کہہ کر
دیتی رہی میں بابا روکر تمہیں صدا
ایسا سفر نہ دیکھیں اب کوئی باپ بیٹی
کانٹوں پہ میں چلی ہوں نیزے پہ تو چلا
نیزے سے اس لئیے بھی گرتا پے سر چچا کا
مجھکو گرا گرا کے ہنستے ہیں اشقیا ء
خاکِ شفا بنا ہے بابا کفن تمہارا
میرا کفن بنا ہے کرتا جلا ہوا
ازلان یہ مصائب سجا د نے سنے تھے
چالیس سال اسکی آنکھوں سے خوں بہا
Comments
Post a Comment