Editors' Choice

BEST NOHA LYRICS RULA KE QATAL KIYA LYRICS

MUJRAI KHALQ ME LYRICS URDU



Nohay 2026 MUJRAI KHALQ ME Mirza Hasan Mujtaba Qadeem Salam | Asad Amanat Ali Khan Soz Salam

______________________________________

MUJRAI KHALQ ME  LYRICS

شاعری
مجرئی خلق میں ان آنکھوں نے کیا کیا دیکھا 
پر کہیں سبطِ پیمبر سا نہ آقا دیکھا 

ظلم اے مجرئی سجاد نے کیا کیا دیکھا 
گھر لٹا قید ہوئے باپ کا لاشہ دیکھا 

بے ردا خلق نے اس بی بی کے سر کو دیکھا 
جس کی مادر کا کسی نے نہ جنازہ دیکھا 

میں نے دیکھا علمِ شاہ کو آلودہِ خوں 
میں نے عباس کو بے جاں لبِ دریا دیکھا 

میں نے دیکھا علی اصغر کا گلا خون میں تر 
میں نے زخمی علی اکبر کا کلیجہ دیکھا 

میں نے دیکھا شہِ مظلوم کو خنجر کے تلے 
میں نے نیزے پہ سرِ دلبرِ زہرا دیکھا 

ایک گٹھری شہِ دیں پشت پہ لائے اس میں 
میں نے ٹکڑے ہوئے قاسم کا سراپا دیکھا 

گر پڑے سبطِ نبی تھام کے ہاتھوں سے جگر 
علی اکبر کو جو ریتی پہ تڑپتا دیکھا 

کہتی تھیں زینبِ مضطر کے خدا خیر کرے 
رات کو خواب میں عریاں سرِ زہرا دیکھا 

بانو رو دیتی تھیں منہ ڈھانپ کے اصغر کے لیے
کسی عورت کی جو آغوش میں بچہ دیکھا 

پھر گیا آنکھوں میں شہ کا رخِ پُر خوں مونس 
جب کہیں مقتل شبیر کا نقشہ دیکھا
میر مونس رح
________________________________

Comments