Matam Na Kam Hoga Urdu Noha Lyrics

Nohay 2026 | Matam Na Kam Hoga | Zeeshan Abidi | Irfan Haider | Shahid Baltistani | Raza Abbas Zaidi

Matam Na Kam Hoga Urdu Lyrics


مولا تیرا غم بھولے گی نہ دنیا
بولے گا سارا زمانہ
یاحُسینا یاحُسینا
دل میں دھڑکتا ہے ماتم سانسوں بستا ہے تیرا غم
آئیگا جب ماہِ محرم

یہ ماتم نہ کم ہوگا سینوں میں غم ہوگا
جب تک ہماری جان ہے باقی سر پر علم ہوگا

پانی کی ہیں جتنی بھی سبیلیں سب ہیں سکینہؑ کا صدقہ
پیاسوں کی آنکھ میں آنسوآئےنام لیاجب اصغرؑ کا
آٹھ محرم پیاسوں کا یومِ رنج و الم ہوگا
یہ ماتم نہ کم ہوگا سینوں میں غم ہوگا

’’عرفان حیدر رضوی‘‘
یہ سارے نظر عشق کے ہیں
شمع سے شمع جلتی رہیگی بچھتا رہیگا فرشِ عزا
رہے سلامت عشقِ حُسینی رہیں سلامت اہلِ عزا
وعدہ ہے بی بی آپکا مجھ پر جب تک کرم ہوگا
یہ ماتم نہ کم ہوگا سینوں میں غم ہوگا

کیسےجئینگےاے ثار اللہ ہم سب تیرے ماتم کے بن
زخم تیرے ہم یاد کرینگے آئیگا جب عاشور کا دن
خون کا پرسہ اے ابنِ زہراؑ تیری قسم ہوگا
یہ ماتم نہ کم ہوگا سینوں میں غم ہوگا

’’رضا عباس زیدی‘‘
دل کربلامیں رہ گیامیرا اور میں وہاں سے لوٹ آیا
کربلا یاد بہت آتی ہے کیوں نہ دوبارہ جا پایا
پرسہ میں دونگا سامنے جب بھی شہؑ کا حرم ہوگا
یہ ماتم نہ کم ہوگا سینوں میں غم ہوگا

ہاں وہ عزاداری میں سب سے خاص عبادت کرتے ہیں
دیکھو جلوسوں میں جو آگے رسیاں تھام کے چلتے ہیں
ہم سے زیادہ قبول اُنکا ہر اک قدم ہوگا
یہ ماتم نہ کم ہوگا سینوں میں غم ہوگا

’’شاہد بلتستانی’’
ہے فاطمہ زہراؑ کی امانت غمِ حُسینؑ منانا ہے
کیا ہےجو بی بی زہراؑ سے وعدہ وہ ملکے نبھانا ہے
ماتم کرینگے جب تک ہمارے سینوں میں دم ہوگا
یہ ماتم نہ کم ہوگا سینوں میں غم ہوگا

لاشہ اُٹھایا جب اکبرؑ کیسے سہا اصغرؑ کا غم
قاسمؑ کے ٹکڑے بکھرے دیکھے گود میں نکلا غازیؑ کا دم
آپ پہ ہائے وقت وہ کیسا شاہِ اُمم ہوگا
یہ ماتم نہ کم ہوگا سینوں میں غم ہوگا

حشر کے دن کوئی مشکل بھی آئیگی نا ہمکو درپیش
ہونگے وہیں عرفان و رضا اور ذیشان عابدی اور درویش
ہر ماتمی کا اصل ٹھکانہ باغِ ارم ہوگا
یہ ماتم نہ کم ہوگا سینوں میں غم ہوگا

Comments

Popular posts from this blog

15+ Darood Sharif

Best naat Khwaab e Ghaflat mein soye hue momino lyrics

Noha Lyrics Saqqa e Haram Rakh Lena Bharam Lyrics Munajat Mola Abbas Noha Lyrics