Izat e La Ila Ghadeer Se Hai urdu Text
Eid e Ghadeer Manqabat 2026 | Izat e La Ila Ghadeer Se Hai | Karbalai Brothers | 18 Zilhaij Qasida 2026 | New Manqabat 2026 | Mola Ali Qaisda 2026 | Mola Ali Manqabat 2026
.
Lyrics :
عزتِ لا الہ غدیر سے ہے
ہم تو کیا ہیں خدا غدیر سے ہے
سن کے خیر العمل چلا آیا
حر کا کیا رابطہ غدیر سے ہے
مرکزِ بندگی ہے ذاتِ علی
یہ نماز و عزا غدیر سے ہے
نسلِ حارث ابھی بھی زخمی ہے
زخم ایسا لگا غدیر سے ہے
تم کو مُلّا ملا ثقیفہ سے
ہم کو مولا ملا غدیر سے ہے
ہر موالی سے پیار کرتے ہیں
اپنا رشتہ جُڑا غدیر سے ہے
کِبریا سے ہے دشمنی اُن کی
جو لڑی یا لڑا غدیر سے ہے
ہوگا انجام کیا مقصر کا
ابتدائے سزا غدیر سے ہے
کربلائی میرا قبیلہ ہے
میرے خوں میں وفا غدیر سے ہے
-----
Comments
Post a Comment