Nohay 2026 Abbas Ka Roza Zeeshan Abidi Mehdi Hassan Abidi Hassan Askari Abidi Kids Nohay
Abbas Ka Roza Urdu Lyrics
عباسؑ کا روضہ دیکھ لیا
حسینؑ سے اب کیا مانگوں
راضی ہوئیں بی بی زہراؑ
حسینؑ سے اب کیا مانگوں
مولاؑ نے کسطرح دیکھی
تیر سے گردن زخمی تھی
وہ جو مقامِ اصغرؑ پر
یاد ہے ننھے اصغرؑ کی
دیکھ آیا میں وہ جھولا
حسینؑ سے اب کیا مانگوں
جب میں گیا تھا کربوبلا
معجزہ میں نے یہ دیکھا
مولاؑ جہاں پر پیاسے رہے
کوئی نہیں ہے اب پیاسہ
دیکھتے ہی دل بول اُٹھا
حسینؑ سے اب کیا مانگوں
غم سے یہ دل نا پھٹ جائے
کیسی قیامت تھی ہائے
پہنچا کفِ عباسؑ پہ جب
یاد کٹے بازو آئے
غازیؑ کو میں روتا رہا
حسینؑ سے اب کیا مانگوں
ازنِ زیارت جب لیکے
پہنچا حرم میں غازیؑ کے
سامنے تھا اک مشکیزہ
روضے کی جالی سے پہلے
روضے سے یہ کہکر لپٹا
حسینؑ سے اب کیا مانگوں
سینے میں نیزہ کھاکر
تڑپے جہاں پہ علی اکبرؑ
بیٹھا وہاں جب بھی جاکے
مولاؑ حسینؑ کو رو روکر
دے دیا اکبرؑ کا پرسہ
حسینؑ سے اب کیا مانگوں
اے ذیشان سکون ملا
بیٹے نے جب مجھسے کہا
کربوبلا کے بعد بھی میں
کربوبلا ہی مانگونگا
بابا بتائیں اِسکے سوا
حسینؑ سے اب کیا مانگوں
0 Comments