Ayyam E Fatima Noha 2025 Lyrics Fatmiyah 2024 Noha Bibi Fatima 2024 Lyrics Intezar E Fatima Noha 2024-25 Ahmed Raza Nasiri Presents Shahadat bibi Fatima Zahra
Recited and Composed By | Ahmed Raza Nasiri
Playlist | Noha Bibi Fatima Zehra 2024
Poetry By | Syeda Naqvi
Audio | ZDS
DOP | Mahmood Ali Achoali
Cameraman | Amir Jokhio
Edit | Irtaza Jaffri
Creatives | AR Graphics
#AyyameFatima #Noha2025 #ahmedrazanasiri #Bibifatima #nohay204 #ayyamefatmiyah #noha2024 #yazahra #noha #AyameFatmiya #mirhasanmir #syedrazaabbaszaidi #3jamadiulsani #shahadat #nohay2025
••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••
Noha Lyrics |
کہاں ہو دل فاطمہ س کے قرار
بقعیہ میں کرتی ہے ماں انتظار
مری قبر پر دیکھ سایہ نہیں
دیا تک کسی نے جلایا نہیں
رلاتی تو ہو گی مری بے کسی
مرے لال تُو تو پرایا نہیں
چلے آو دُلدُل پہ ہو کے سوار
کہاں ہو دلِ فاطمہ س کے قرار
72 کے غم میں لیے چشم تر
یہ ٹوٹی ہوئی پسلیاں تھام کر
شب جمعہ کانٹوں پہ کرتی ہوں میں
بقعیہ سے کرب و بلا کا سفر
کرو میرے پیروں کے چھالے شمار
کہاں ہو دل فاطمہ س کے قرا
لگی آگ دہلیز پہ جس گھڑی
میں جب کھا کے درہ زمیں پہ گری
جلے در کے نیچے سسکتے ہوئے
اے بیٹا مجھے یاد آئی تری
اٹھی زخمی مادر کے دل سے پکار
کہاں ہو دلِ فاطمہ س کے قرار
زبانِ رسالت ص بھلائی گئ
میں دربار میں جب بلائی گئ
اٹھے میرے خطبے پہ بابا کے بین
تو عرش خدا تک دہائی گئ
کھڑے تھے علی ع اک طرف اشکبار
کہاں ہو دل فاطمہ س کے قرار
تو ہے آج بےشک دلوں میں مکیں
مگر کوفیوں کا بھروسہ نہیں
لگاتار لکھ کر عریضے تجھے
یہ پھر چھوڑ جائیں نہ تنہا کہیں
گھڑے بے وفائی بہانے ہزار
کہاں ہو دلِ فاطمہ س کے قرار
پڑے خواب غفلت میں مدہوش ہیں
جو میدان سے اج روپوش ہیں
ہر اک لاش مجروح و مظلوم پر
میں گریہ کناں ہوں وہ خاموش ہیں
کیا اپنوں کا ہوتا ہے ایسا شعار
کہاں ہو دل فاطمہ س کے قرار
ترے منتظر زخم کھائے ہوئے
ہیں اپنے لہو میں نہائے ہوئے
وہ جلتے مکانوں میں مقتل کے بیچ
کھڑے ننھی لاشیں اٹھائے ہوئے
لٹانے کو تیار ہیں ہیں جاں ہزار
کہاں ہو دل فاطمہ کے قرار
0 Comments