ऐ मेरी जान अकबर गीत उर्दू में नोहा अली अकबर मुहर्रम 2024/1446 Shahid Baltistani Nohay 2024 | Aey Meri Jaan Akber | Noha Ali Akber as | Muharram 2024 / 1446
Lyrics:
---------
اے میری جان اکبرؑ
جب رن کو چلے خمے سے ہم شکلِ پمبرؑ
لیلیٰ نے کہا بیٹے کو سینے سے لگا کر
اے میری جان اکبرؑ
اے میری جان اکبرؑ جب زخم کوئی کھانا بابا سے چھپانا
لیلیٰ نے کہا رو کر جب درد ہو سینے میں اماں کو بتانا
لاشے اُٹھا اُٹھاکے اب تھک چکے ہیں بابا
اٹھارہ سال والا توہے جوان بیٹا
میں جانتی ہوں اکبرؑ مشکل ہے ضعیفی میں تیرا لاشہ اُٹھانا
مرجائے جسکا بیٹا وہ کیسے غم اُٹھائے
تجھ سے بچھڑ کے رن میں شبیرؑ مر نہ جائے
اِس ماں کے لیے اکبرؑ آساں نہں خیموں میں دو لاشوں کو لانا
رکھے خدا سلامت اکبرؑ تیری جوانی
بس تو ہی مصطفٰیؐ کی ہے آخری نشانی
تکتے ہیں تیرا چہرا جب بھی تیرے بابا کو یاد آتے ہیں نانا
برچھی کا درد سہہ کر ٹھہرو گے کیسے زیں پر
جب دل پہ ہاتھ رکھ کر گرنے لگو زمیں پر
میں تمکو سمبھالونگی گودی میں اُٹھالونگی تم مجھ کو بلانا
اے لعل صبر کرنا نا درد سے تڑپنا
بابا کے سامنے تم مت ایڑیاں رگڑنا
تم بیٹے ہو لیلٰی کے وہ دلبرِ زہرا ہے یہ بھول ناجانا
جاتے ہوئے پھوپی سے اک بار اور ملنا
ارمان دل میں کوئی رہ جائے نہ ادھورا
زینب کی تمنا ہے بیٹا تیرے ماتھے پر سہرا ھے سجانا
جب صغریٰ یاد آئی رو روکے ماں پکاری
ہے منتظر وطن میں کب سے بہن تمہاری
یہ بھول نہیں جانا صغریٰ سے ابھی تم نے وعدہ ہے نبھانا
ذیشان عابدی وہ ماں گرگئی زمیں پر
خیمے سے جب جواں کو رخصت کیا یہ کہہ کر
جب برچھی کوئی مارے اس چاند سے سینےسے نا ڈھال ہٹانا
0 Comments