SHABAN KI AMAD | Mir Sajjad Mir | New Manqabat 2024 | Aa Gaya Shaban | New Qasida 2024
Title | ☆ SHABAN KI AMAD ☆
Written , Recited | Mir Sajjad Mir
Audio | ODS
Video| Focus Studio ( Safdar Kaleem )
Video Edit Minhaj Ahmed
Creatives | Minhaj Ahmed
--------------------------------------------------------------------------
SHABAN KI AMAD LYRICS Mir Sajjad Mir | New Manqabat 2024 | Aa Gaya Shaban | New Qasida 2024
مکمل کلام
وہ ہنس رہے ہیں جو آنسو بہانے والے ہیں
بتول زادے زمانے میں آنے والے ہیں
شعبان کی آمد ہے گھر گھر کو سجائیں گے
رمضان سے بھی پہلے ہم عید منائیں گے
شعبان کی پہلی کو نانا سے کہا شہہ نے
ہم بھائی بہن مل کر اسلام بچائیں گے
عباس کو جھولے میں کب شاہ لٹائیں گے
گودی میں سکینہ کے عمو کو سلائیں گے
تایخ کوئی بھی ہو پہلی ہو یا ہو چودہ
ماہ بنی زہرا تو کامل نظر آئیں
شبیر کے ماتم پر سمجھوتا نہیں ہوگا
تم انگلی اٹھاوگے ہم ہاتھ اٹھائیں گے
معراج کا پردہ ہو یا کعبے کا پردہ ہو
تم جب بھی ہٹاو گے حیدر نظر آئیں گے
صفین میں غازی کو پہچان نہ پائیں گے
مالک بھی انھیں مالک کہتے نظر آئیں
عباس اماموں کے پیچھے تو کھڑے ہونگے
لیکن وہ رسولوں سے آگے نظر آئیں گے
یہ طے ہے مقصر جی دروازۂ جنت پہ
یا تم نظر آؤ گے یا ہم نہیں جائیں گے
سلمان و ابوزر نے یہ طے کیا آپس میں
کم ظرف نصیری کو اب کچھ نہ بتائیں گے
سجاد اگر اب کے ہم طور نجف پہنچے
موسی کی طرح سجدے کرتے ہوئے جائیں گے
0 Comments