Yeh Ghar Zahra s.a Ka Hai | Rajab Ali Khan | New Bibi Fatima Manqabat 2024/1446H
*Lyrics*
جہاں کعبہ بھی سجدے میں جھکا ہے یہ گھر زہرا کا ہے
نظام رب یہاں سے چل رہا ہے یہ گھر زہرا کا ہے
مکیں اس گھر کے جب جب بولتے ہیں وہی الفاظ بن جاتے ہیں آیت
یہاں قرآن لہجہ سکیھتا ہے یہ گھر زہرا کا ہے
نماز فجر سے پہلے جو آکر سلام اس گھر کے در پہ کررہے ہیں
یہ پیغمبر کا بھی قبلہ نما ہے یہ گھر زہرا کا ہے
چلا جاتا ہے عرش کبریا تک مگر جبرئیل کو دیکھا گیا ہے
یہاں آکر اجازت مانگتا ہے یہ گھر زہرا کا ہے
فرشتے روز آکر پوچھتے ہیں کہ ہونا کیا ہے اب دونوں جہاں کا
یہاں کے آج سے کل بن رہا ہے یہ گھر زہرا کا ہے
یہاں کے جو مکیں ہیں ان کا شجرہ فلک والے بخوبی جانتے ہیں
رضا یہ خانئہ آل خدا ہے یہ گھر زہرا کا ہے
0 Comments