Header Notification

Ayyam E Fatima Noha 2024 | Ghar Aake Fatima ko Lyrics Safdar Kaleem | Bibi Fatima Noha 2024 | Ayam E Fatmiyah 2023 | Noha 2023

 

Ayyam E Fatima Noha 2024 | Ghar Aake Fatima ko | Safdar Kaleem | Bibi Fatima Noha 2024 | 2023


Noha Lyrics:
پیشوائی

قبرِ نبیؐ پہ پہنچے جب ماں کو لیکے کمسن
زہراؑ پکاری ایسے جیتی ہوں آپ کے بن
کہتے تھے تم کسی کا مرتا ہے باپ جس دن
دیتے ہیں سب دلاسہ بیٹی کو آکے لیکن

گھر آکے فاطمہؑ کو مارا گیا ھے بابا
بیٹی کو باپ کا یوں پرسہ ملا ہے بابا

گھر آکے فاطمہؑ کو مارا گیا ھے بابا
بیٹی کو باپ کا یوں پرسہ ملا ہے بابا

پہلے سلام علیؑ کو کرتی تھی ہاتھ اُٹھاکر
رکھتی ہوں ہاتھ اب میں چادر میں ہی چھپاکر
ظالم کا تازیانہ جب سے لگا ہے بابا

پہلو بھی ہے شکستہ ٹوٹی ہیں پسلیاں بھی
چہرےپہ بھی نشاں ہیں زخمی ہیں انگلیاں بھی
سیدانیوں کو کوئی یوں مارتا ہے بابا

آتا نہیں کسی کے پیروں میں ورم یو نہی
دربار میں اکیلی میں دیر تک کھڑی تھی
پہلا قدم نہ پوچھو کیسے اُٹھا ہے بابا

ہنستا رہا سند کے ٹکڑے اُڑانے والا
جیتے جی فاطمہؑ کو اس غم نے مار ڈالا
درباریوں نے مجھکو جھوٹی کہا ہے بابا

کیسے میرے حسنؑ نے مجھکو سمبھالا آکے
گرنے لگی زمیں پہ ہائے میں لڑکھڑاکے 
ظالم کا جب طمانچہ میں نے سہا ہے بابا 

بالوں میں ہے سفیدی کم ہوگئی نظر بھی
اٹھارویں برس میں خم ہوچکی کمر بھی
اِس عمر میں ضعیفہ اب فاطمہؑ ہے بابا

اُس وقت مصطفٰیؐ کی تربت لرز رہی تھی
ذیشان اور صفدر جب بولی روکے بیٹی
اب جلد موت آئے بس یہ دعا ہے بابا

Post a Comment

0 Comments