Header Notification

Nohay 2023 | Paani Kon Pilaye Lyrics Mahfooz Sultanpuri Nohay 2023 | New Noha 2023 | Noha Muharram 2023

 

Nohay 2023 | Paani Kon Pilaye | Mahfooz Sultanpuri Nohay 2023 | New Noha 2023 | Noha Muharram 2023

پیاسے بچہ ہیں پانی کون پلاے
کون سکینہ کو عموں سے ملواے
١
نہر کی جانب دیکھ کے زینب دیتی ہے یہ دہائی
عابد کے پیروں میں بیڑی اعداء نے پہنائی
تم بھی جاکر نہر کنارے سو گئے میرے بھائی
ظلم سے کون بچائے ۔
کوئی نہیں ہے ہاے
٢
لکھے تھے تقدیر میں کیسے رنج و محن کیا بولوں 
اعداء نے باندھی میرے شانوں میں رسن کیا بولوں
آل نبی کے لاشے ہیں بے گور و کفن کیا بولوں 
کون کفن پہناے ۔ کوئی نہیں ہے ہاے
٣
باپ کے سینے پر سونے والی وہ راج دلاری 
گالوں پر کھاتی ہے تمانچہ سبط نبی کی پیاری
ننھے ننھے زخمی کانوں سے بھی لہو ہے جاری 
ڈھارس کون بندھاے ۔ کوئی نہیں ہے ہاے
٤
بھائی میرا بے گور و کفن ہے اور بھتیجا قیدی
ایک بھتیجے کا کیا کہنا سارا کنبہ قیدی 
حد تو یہ ہے تین برس کی بالی سکینہ ہے قیدی
رو رو اشک بہاے ۔کوئی نہیں ہے ہاے

٥
دریا کی جانب وہ پلٹ کے پھر اک بار پکاری
دروں کی بوچھار ہوئی ہے پشت ہے زخمی ساری 
بھائی میرے کاندھوں پہ ہے اب تیری زمہ داری
غم سے جگر تھراے۔کوئی نہیں ہے ہاے
۶
فخری اور محفوظ وہ بی بی زینب کی فریاد 
بھول نہیں سکتا ہے کوئی سب کو رہیگی یاد
ہاے اثیری ،ہاے سکینہ ،ہاے میرا سجاد
خون کے اشک بہاے ۔کوئی نہیں ہے ہاے

Post a Comment

0 Comments