New Noha 2023 | Madad Ko Ajao | Bibi Zainab Noha | Meesum Kashmiri| Sham e Ghareeban | Ya Zainab as
پکاریں ثانئی زہراؑ مدد کو آجائو
کوئی نہیں ہے ہمارا مدد کو آجائو
کہاں ہو اے علی اکبرؑ
کہاں ہو غازیؑ دلاور
مدد کو آ جائو
شہِ زمنؑ کو بنانی ہے قبر اصغرؑ کی
ذرا صغیرؑ کی میت کو تھام لے کوئی
کڑا ہے وقت خدارا مدد کو آ جائو
سبھی نے دیکھا ہے حسرت سے جس کے چہرے کو
حسینؑ لائے ہیں گٹھری میں اس کے لاشے کو
شہید ہوگیا دولہاؑ مدد کو آ جاؤ
کہاں ہو عون و محمد
کہاں ہو اے میرے دلبر
ہے وقتِ رخصتِ آخر زرا یہ سوچو تو
سوار کون کرائے گا میرے بھائی کو
نہیں ہے کوئی بھی اپنا مدد کو آ جائو
ہوئی ہے شامِ غریباں خیام جلتے ہیں
ردائیں چھنتی ہیں اہل حرم تڑپتے ہیں
کرو خیال ذرا سا مدد کو آ جائو
کہاں ہو اے علی اکبرؑ
کہاں ہو قاسم مضطر
چھنے ہیں کانوں سے دُر بہہ رہا ہے خوں پیہم
لگی سکینہ کے دامن میں آگ ہائے ستم
تڑپ رہی ہے یہ یتیمہ مدد کو آ جائو
پرائے دیس میں کھاتے ہیں ٹھوکریں دردر
ہمارے ہاتھ رسن میں ہیں ہم ہیں بے چادر
کٹھن ہے شام کا رستہ مدد کو آ جائو
کہاں ہو اے علی اکبرؑ
کہاں ہو غازیؑ دلاور
علیؑ کی بیٹی کا اظہار یہ ہی نوحہ ہے
میری سکینہؑ کا زنداں میں دم نکلتا ہے
بلا رہی ہے سکینہؑ مدد کو آ جائو
علی اظہار
0 Comments