Header Notification

Azadar Khairyat Se Rahen Lyrics Waleha Batool | Hur Hussain | Noha 2023 | #Muharram 2023/1445

 

Azadar Khairyat Se Rahen | Waleha Batool | Hur Hussain | Noha 2023 | Muharram 2023/1445

-----------------------------------------------------------------------
AZADAR KHAIRYAT SE RAHEN 
Poet: Janab Abbas Sirsvi (India)
Originally Recited: Ali Musa
Audio : Tee Zee Studio
Video : TNA Records 
Graphics: ShujaaGfx.
-----------------------------------------------------------------------
عزادار
خیریت سے رہیں ۔
دعا کرو کے عزادار خیریت سے رہیں ۔
سبھی حسین ع کے غمخوار خیریت سے رہیں۔

۱- تجھے ہے فاطمہ صغریٰ س کا واسطہ یاربّ،
جو ہیں مریض اُنہیں بخش دے شفاء یاربّ،
یہ حقِ عابد بیمار ع خیریت سے رہیں ۔

۲- کسی بھی ملک میں ہوں يا کسی دیار میں ہوں،
ہمیشہ چادرِ تطہیر کے حصار میں ہوں،
غلامِ حیدر کرّار ع خیریت سے رہیں ۔

۳- علم اُٹھائے جو دیکھا اُ نہیں حزینہ نے،
اُٹھا کے ہاتھوں کو دی ہے دعا سکینہ س نے،
میرے چچا کے علمدار خیریت سے رہیں ۔

۴- جو آکے کرتے ہیں حلقے میں ماتم سرور س،
تو اُن جوانوں کو فردوس میں علی اکبر ع،
دعائیں دیتے ہیں ہر بار خیریت سے رہیں ۔

۵- نہ راستے میں تھکن ہو نہ کچھ پریشانی،
 رکھے وہ روضۓ سرور ع پے جا کے پیشانی،
تمام شاہ کے زوّار خیریت سے رہیں ۔

۶- نقابِ غیب ہَٹے نور کی عدالت ہو،
علی ع کے بیٹے ع کی اب جلد ہی حکومت ہو،
غریب، بے کس و لاچار خیریت سے رہیں 
۔
۷-جہاں بھی جتنے بھی عباس ع کے ہیں شیدائی،
گلے خوشی سے ملے اپنے بھائی سے بھائی،
گِرا کی بُغض کی دیوار خیریت سے رہیں ۔

۹- وہ وقت آئے کے دورِ جديد کے حامی،
مصیبتوں میں رہیں سب یزید لع کے حامی،
ہمیشہ عاشق مختار خیریت سے رہیں ۔

۱۰- حسین ع بولے سکینہ س سے میرے جانے تک،
دعا یہی ہے کہ مقتل سے قید خانے تک،
تمہارے دونوں ہی رُخسار خیریت سے رہیں۔

۱۱- جو کرتے رہتے ہیں عباس ذکرِ شیر خُدا،
ہو ساتھ حُر کے والیحہ کی دعا،
وکیل حیدرِ کرّار خیرات سے رہیں.

Post a Comment

0 Comments