Ay Shar e Nayastan e Ali Lyrics New Noha 2023 | Farrukh Naqvi | Muharram 1445

 
Ay Shar e Nayastan e Ali | New Noha 2023 | Farrukh Naqvi | Muharram 1445

---------------------------------------------------------------------------- NOHA LYRICS -

اے شیرِ نیستانِ علیؑ ثانیءِ کرار اے شہ علمدار
چلتی ہے رگِ حضرتِ شبیرؑ پہ تلوار اے شہ عملدار

 دیتی تھی صدا بنتِ علیؑ جانبِ دریا
دم رکنے پہ ہے آقا و سردار کا بھیا
ہوتا ہے لعیں سینہءِ یاسین پہ اسوار اے شہ کے علمدار

بازو جو کٹے بازوئے شبیرؑ تمھارے
لگتا تھا زمیں بوس ہوئے خیمے ہمارے
آتے تھے نظر شام کے بازار کے آثار اے شہؑ کے علمدار

ہے خون میں تر تیر ہیں پیوست بدن میں
جانے کہاں چھوڑ آیا ہے سرورؑ کو وہ رن میں
رہوار شہِ والا کی بس لایا ہے دستار اے شہؑ کے علمدار

چادر تو،مری لے گئے اعدا کے سپاہی
ہے پردہ مرا شامِ غریباں کی سیاہی
روتا ہے لہو خاک پہ بیٹھا ہوا بیمار

کچھ دیر ہوئی لوٹی ہے مقتل سے سکینہؑ
دریا کی طرف دیکھ کے ڈرتی ہے حزینہ
جانے وہاں کیا گزری ہے نیلے ہوئے رخسار

جس فوج کے سالار تھے تم میرے برادر
وہ چاروں طرف بکھری ہے مقتل کی زمیں پر
اکبرؔ تھی صدا باقی نہ لشکر ہے نہ سالار اے شہ کے علمدار

Comments

Popular posts from this blog

15+ Darood Sharif

Best naat Khwaab e Ghaflat mein soye hue momino lyrics

Noha Lyrics Saqqa e Haram Rakh Lena Bharam Lyrics Munajat Mola Abbas Noha Lyrics