Abbas Sa Bhai | Zain Ali Rizvi | Noha 2023/1445
Noha Lyrics
پیشوائی
رن میں عباسؑ کو جانے کی اجازت دیکر
آکے یہ خیمہِ زینبؑ میں پکارے سرورؑ
آستائی
ہمکو عباسؑ سا بھائی نہ ملیگا زینبؑ
ثانی
بھول نا پائینگے ہم غازیؑ کا چہرا زینبؑ
انترے
آج عباسؑ جو مقتل میں چلا جائیگا
یاد تو آئیگا پر لوٹ کے نہ آئیگا
ہائے اب کون ہمیں دیگا سہارا زینبؑ
تیر جب اہلِ ستم غازیؑ پہ برسائینگے
مشک چھد جائیگی اور ہاتھ بھی کٹ جائینگے
مار ڈالے گا اُسے پانی کا بہنا زینبؑ
یہ ستم سہکے نہ گھوڑے پہ سمبھل پائیگا
لڑکھڑاتے ہوئے وہ خاک پہ سے گر جائیگا
سر پہ عباسؑ کے جب گُرز لگے گا زینبؑ
اور اس بھائی کی غربت میں سناؤں کیسے
زین سے آئیگا جب خاک پہ بن ہاتھوں کے
زخمی ہوجائیگا عباسؑ کا چہرا زینبؑ
سہہ نہ پائیگی کبھی وہ چچا عباسؑ کا غم
خوں میں ڈوبا ہوا جب خیموں میں آئیگا علم
کیا بتائینگے جو پوچھیگی سکینہؑ زینبؑ
سب سے کہتی ہو مرا غازیؑ ابھی زندہ ہے
اسکے ہوتے ہوئے محفوظ مرا پردہ ہے
ہم بھی مرجائینگے چھن جائیگا پردہ زینبؑ
زین و ذیشان جب عباسؑ چلے خیموں سے
شاہؑ زینبؑ کی طرف دیکھ کے یہ کہتے رہے
اب نہیں کوئی بھی غربت میں ہمارا زینبؑ
0 Comments