Aati He Fatima (sa) ki SADA Ya Ali (as) Madad | Subbaib Abidi | New Noha Ayam e Fatmiyah 2023 / 1445
------------------------------------------------------------------------
Recited By | Syed Subbaib Abidi
Kalam Tittle | Aati He Fatima (sa) ki SADA Ya Ali (as) Madad
Poetry By | Arsalan Azmi (Azlan)
Composition | Zair Naqvi (Canada)
Chorus | Rajab Ali Khan, Amanat Ali Khan, Ghulam Abbas Khan
Audio Recorded & Master/Mixing | Lawa Studio
Video | Focus Studio – Safdar Kaleem
------------------------------------------------------------------------
آتی ہے فاطمہ کی صدا
یا علی مدد
اٹکا ہوا ہے سانس میرا
یا علی مدد
آنکھوں کے سامنے ہے اندھیرا سا آگیا
کیسا لگا ہے زخم مجھے خود نہیں پتا
کہتی ہوں آج پہلی دفہ
یا علی مدد
محسوس ہو رہا ہے کہ پسلی میں ہے شگاف
اب موت مجھ کو اپنی نظر آرہی ہے صاف
دھڑکن بھی ہو رہی ہے خفا
یا علی مدد
میرے ہی بابا جان کی امت ہے جس جگہ
ہائے اُسی مدینے میں یہ حال ہے میرا
بنتِ نبی کو کہنا پڑا
یا علی مدد
میں چیخ کے بُلا نہیں سکتی ہوں یا علی
آواز بھی گلے سے نکلتی نہیں میری
بس دم نکل رہا ہے میرا
یا علی مدد
ہمت نہیں ہے مجھ میں کہ دروازہ ہٹ سکے
پیوست ایک کیل بھی پہلو میں ہے میرے
مُحسن بھی میرا قتل ہوا
یا علی مدد
میں لے کے اپنے بچوں کو دربار جب گئی
موجود تھے وہاں میرے بابا کے اُمتی
یوں میں نے اُس گھڑی نا کہا
یا علی مدد
ازلان عٰظمی تھا عجب سخت مرحلہ
خیبر شکن کے ہاتھ میں لرزا تھا آگیا
در تھام کر علی نے کہا
یا علی مدد
0 Comments