Header Notification

New Noha 2023 - KHAT E SUGHRA LYRICS - Mirza Hasan Mujtaba Nohay - Nohay 2023 - Hazrat Ali Akbar Noha 2023

 

New Noha 2023 - KHAT E SUGHRA - Mirza Hasan Mujtaba Nohay - Nohay 2023 - Hazrat Ali Akbar Noha 2023


New Noha 2023 - KHAT E SUGHRA LYRICS - Mirza Hasan Mujtaba Nohay - Nohay 2023 - Hazrat Ali Akbar Noha 2023
______________________________________

VIDEO DETAILS :

Reciter : Mirza Hasan Mujtaba 
Poet : Mirza Hasan Mujtaba
Composition : Mirza Hasan Mujtaba & Mirza Aizaz Mehdi
Special Thanks : Brother Asad Ali
Audio : Studio 92
Video : Shahzain Haider
______________________________________

صغرا قربان جائے تمہارے
 میرے اکبر میرے بھائی پیارے 

کس طرح یہ بہن دن گزارے
 میرے اکبر میرے بھائی پیارے 


کس سے باتیں کروں کس سے بولوں کھا رہے ہیں یہ سناٹے مجھ کو
بابا اصغر کو بھی لے گئے ہیں تم بھی لینے نہیں آئے مجھ کو
اب جیوں گی میں کس کے سہارے 
 میرے اکبر میرے بھائی پیارے 


سب تو مصروف شادی میں ہوں گے ہو مبارک خوشی کی گھڑی ہے
فکر اس بات کی کس کو ہوگی ایک بیمار تنہا پڑی ہے
کب سے بیٹھی ہوں پلکیں پسارے
 میرے اکبر میرے بھائی پیارے 

دادی زہرا ع کی تربت پہ جاکر کرتی رہتی ہوں دن بھر میں گریہ
رات کو چند شمعیں جلا کے یاد کرتی ہوں میں تجھ کو بھیا
گنتی رہتی ہوں شب بھر ستارے 
 میرے اکبر میرے بھائی پیارے 

میں رسولِ خدا کی لحد پر فاتحہ روز پڑھتی ہوں جاکر
ہاں مگر میں اگر مرگئی تو کوئی ایسا نہیں ہے یہاں پر
میری تربت پہ پڑھ دے سپارے
 میرے اکبر میرے بھائی پیارے 

جا کے دیس تم بھول بیٹھے ہے اکیلی یہ بیمار صغرا
تم کو اک دن خبر یہ ملے گی مر گئی ہے یہ لاچار صغرا
چین سے بیٹھو دریا کنارے
 میرے اکبر میرے بھائی پیارے 

خواب میں میں نے دیکھا ہے اکبر ایک اجڑے ہوئے کارواں کو
میں نے سینے میں دیکھی ہے برچھی میں نے دیکھا ہے تیر و سناں کو
یہ خدا جانے کیا ہیں اشارے
 میرے اکبر میرے بھائی پیارے 

جب حسن مجتبی تیرے غم میں شعر کہتا ہے فرش عزا پر
خوب دیتی ہیں زہرا دعائیں کاسہ بھرتے ہیں اس کا پیغمبر
میں لکھاتی ہوں نوحے تمہارے
 میرے اکبر میرے بھائی پیارے

Post a Comment

0 Comments