Header Notification

Hussain Waly Syed Mehdi Raza Naqvi Lyrics Noha 2023 | New Nohay 2023-1445

Hussain Waly Syed Mehdi Raza Naqvi | Noha 2023 | New Nohay 2023-1445


▪︎lyrice▪︎

بسم رب الحسینؑ

نوحہ پاک
ہم آگہی کی صدا ہیں حسینؑ والے ہیں
سفیرِ بزم عزا ہیں حسینؑ والے ہیں

۱۔ یہ جتنے لوگ بھی ماتم ہیں کرتے عالم میں
یہ سیّدہؑ کی دعا ہیں حسینؑ والے ہیں

۲۔ وہ سارے لوگ جو ماتم میں مارے جاتے ہیں 
شہیدِ کربو بلا ہیں حسینؑ والے ہیں

۳۔ جوان بیٹوں کی لاشوں پہ مائیں کہتی ہیں
حسینؑ کی یہ عطا ہیں حسینؑ والے ہیں

۴۔ حسینؑ آئے تو پھر پنجتنؑ ہیں پورے ہوئے
تو جتنے زیرِ کساء ہیں حسینؑ والے ہیں 

۵۔ صفِ عزا میں یہ وقت نماز سجدہ دیں 
حسینیتؑ کی ادا ہیں حسینؑ والے ہیں 

۶۔ یہ نوحہ گر بی تو سجادؑ کے مقلد ہیں
اسیرِ اشک ولا ہیں حسینؑ والے ہیں

۷۔ ہیں ایک دوجے کو تحفے میں یہ کفن دیتے
زمانے بھر سے جدا ہیں حسینؑ والے ہیں

۸۔ انہیں تو خُلد بھی کاظم تلاش کرتی ہے
یہ کبریا کی عطا ہیں حسینؑ والے ہیں

Post a Comment

0 Comments