Header Notification

Ashhad-o-anna Ali Yun WaliAllah Lyrics | Muhammad Hussain Zaidi | Nohay 2023/1445

 

Ashhad-o-anna Ali Yun WaliAllah | Muhammad Hussain Zaidi | Nohay 2023/1445

یاعلیؑ عقدہ کشا شیرِ خدا
بعدِ خدا بعدِ نبیؐ سب سے بڑا علیؑ
دین کی اصل علیؑ ہے بلافصل علیؑ
میری پہچان علیؑ ہے میری جان علی
سب نے پکارا علی ولی اللہ
مولا ہمارا علی ولی اللہ
اشہدانا علی ولی اللہ

مولاؑ ترا نام یونہی اونچا رہے گا
مولاؑ ترا کام سدا زندہ رہے گا
کوئی نبی کوئی ولی کوئی قلندر
تری محبت میں صدا دیتا رہے گا
سب کا سہارا علی ولی اللہ
مولا ہمارا علی ولی اللہ

یاد جسے خم کا وہ میدان نہیں ہے
میری نظر میں وہ مسلمان نہیں ہے
اُسکی نمازیں بھی خدا ماریگا منہ پہ
تیری ولایت پہ جو ایمان نہیں ہے
دین پکارا علی ولی اللہ
مولا ہمارا علی ولی اللہ

ہان یہ جنوں تیری محبت سے ملا ہے
ڈر ہے زباں کٹنے کا نا خوفِ قضا ہے
ناپ نہ پایا کوئی میثم کی بلندی 
دار پہ بھی عشق ترا بول رہا ہے
حق کا اشارہ علی ولی اللہ
مولا ہمارا علی ولی اللہ

شاہِ نجف مجھکو بھی زوار بنادے
میں بھی تیرے روضے پہ آجاؤں صدادے
تیرے ملنگوں کا ٹکھانا ہے جہاں پر
میری ان آنکھوں کو وہ دربار دکھادے
گونجے گا نعرہ علی ولی اللہ
مولا ہمارا علی ولی اللہ


اسداللہ یا علی
وجہہ اللہ
کرم اللہ
سیف اللہ
عین اللہ 
صفت اللہ
ولی اللہ علی ولی اللہ
مظہر العجائب علی
مصطفٰیؐ کا نائب علیؑ
شافع محشر بھی علی
ساقیِ کوثر بھی علی
دل ہے ہمارا علی ولی اللہ
مولا ہمارا علی ولی اللہ

زندہ رہے جہاں میں علی ولی اللہ
سرورؑ نے اسلئے ہی بسائی ہے کربلا
اسکے لئے حسینؑ نے صدمے اُٹھائے ہیں
اسکے لئے ہی غازیؑ نے بازو کٹائے
سینے پہ زخم کھایا ہے اک نوجوان نے
کھایا ہے تیر حلق پہ اک بےزبان نے
قاسمؑ سے نوجوان کا ٹکڑے بدن ہوا
اسکے لئے ہی عونؑ و محمدؑ کا سر دیا
جون و حبیب حر سے صحابی ہوئے شہید
لیکن سرِ حسینؑ جھکا نا سکا یذید
دیکھو سرِ حسینؑ سناں پر سوار ہے
آنکھوں میں جیت اور لبوں پر پکار ہے
تم روک نا سکوگے ولایت کا سلسلہ
کہتے رہے حسینؑ علی ولی اللہ

ذیشان اور محمد جسنے ولا نہ مانی
ایسے منافقوں پہ لعنت ہوئی خدا کی
جب تک ہے دم میں دم
کہتے رہینگے ہم
جب ہے جان ہوتا رہے گا اعلان

Post a Comment

0 Comments