Nohay 2023 | Alamdar Ka Matam | Abbas a.s Ka Matam | SAFDAR KALEEM | Muharram 1445/2023 | 8 Muharram
✔️Title: Abbas Ka Matam
✔️Reciter: Safdar Kaleem
✔️Poet: Zeeshan Abidi
✔️Video: The Focus Studio (Safdar Kaleem)
✔️Audio: Lawa Studio (Mesum Zaidi)
✔️Creatives: The Focus Studio
✔️Label : Safdar Kaleem
__________________________________________
Nohay 2023 | Alamdar Ka Matam Lyrics | Abbas Ka Matam | SAFDAR KALEEM | Muharram 1445/2023 | 8 Muharram
ABBAS KA MATAM HAI WAFADAR KA MATAM
HAI FAUJ E HUSSAINI K ALAMDAR KA MATAM
عباسؑ کا ماتم ہے وفادار کا ماتم
ہے فوجِ حسینیؑ کے علمدار کا ماتم
ہنستے تھے سبھی اہلِ ستم تیر چلاکر
عباسؑ گرے گھوڑے سے جب ہاتھ کٹاکر
چہرے نے کیا خاک پہ رخسار کا ماتم
دریا کی طرف شاہؑ جو تھامے کمر آئے
رستے میں جب عباسؑ کے بازو نظر آئے
شہؑ کرنے لگے شام کے بازار کا ماتم
جب اُٹھ نہ سکا خاک سے سقائے سکینہؑ
خیموں کیطرف دیکھا کہا ہائے سکینہؑ
پانی نے کیا پیاسوں کے غمخوار کاماتم
حسرت ہے تم اکبار ہمیں بھائی پکارو
شہؑ کہتے تھے یوں چھوڑکے تنہا نہ سدھارو
ہم کیسے کریں اپنے مددگار کا ماتم
جب شاہؑ سے کہنے لگے عباسِ دلاور
خیموں میں نہ لےجانا میری لاش اُٹھاکر
مقتل نے کیا اپنے زمیندار کا ماتم
دم توڑدیا خاک پہ عباسؑ نے جس پل
سر اپنا پٹکھتے ہوئے رونے لگا اشعل
دیکھا نہ گیا شاہؑ سے رہوار کا ماتم
جب شمر نے خنجر سے سرِ شاہؑ اُتارا
ہر وار پہ شبیرؑ نے غازیؑ کو پکارا
لاشے نے کیا نہر پہ ہر وار کا ماتم
اے صفدر و ذیشان یہ غازیؑ کا ہے ماتم
دل روتا ہے آجاتی ہے جب آٹھ محرم
ہم کرتے ہیں شبیرؑ کے سالار کا ماتم
0 Comments