Bibi Fatima Zahra Noha 2023 | Wasiyat e Bibi Fatima | Ayam e Fatimiyah Noha 2023 | Murtaza Sumairy
Kalam: Wasiyat E Fatima Zehra (sa)
Recited & Composed | Murtaza Sumairy
Poet: Abbas Naqvi Aurangabadi (india)
Chouras: Rizwan Mirza & Team
Audio : ODS (Khi)
Video : SRS (Mahmood Ali Achoali)
Edit : SRS (Turab Zaidi)
Creative: Shuja (GFX as)
———————————————————————
Shahadat Bibi Fatima Zahra Noha 2023 | Bibi Fatima Zahra Noha 2023 | Wasiyat e Bibi Fatima Lyrics| Ayam e Fatimiyah Noha 2023 | Murtaza Sumairy New Noha 2023 | 3 Jamadi ul Sani Noha 2023 Lyrics
اے علیؑ فاطمہ زہراؐ کی وصیت سن لو
مجھ کو امت نے جو دی ہے وہ اذیت سن لو
مر گیا ہائے شکم میں ہی وہ اب نورِ نظر
جس کے جانے سے علی ٹوٹ گیا میرا جگر
مجھ پہ جو گُزری ہے وہ ساری مصیبت سُن لو
آئے ظالم تھے مرے گھر کو جلانے کے لئے
مجھ پہ جلتا ہوا دروازہ گرانے کے لئے
نہ کرے میرے جنازے میں وہ شرکت سُن لو
رات کو غسل و کفن دینا مجھے آپ علی
اور تابوت میں لے جانا یے میٌت میری
آخری آپ سے والی ہے یہ حسرت سُن لو
مجھ کو جن لوگوں نے دربار میں بلوایا تھا
میرے بابا کی سند پھاڑ کے جھٹلایا تھا
مجھ کو اُن سب سے علی ہو گئی نفرت سُن لو
آپ مت کرنا جنازے کا بھی اعلان علی
سو چُکے ہوں جو مدینے کے مسلمان علی
تب کہیں جا کے اُٹھانا میری میٌت سُن لو
یا علی رات کی تاریک میں دفنا دینا
میری تُربت کے نشانات عیاں نہ کرنا
کوئی بھی غیر نہ دیکھے میری تُربت سن لو
اب تو کچھ پل کی ہے مہمان علی یہ زہرا
پاس میں بیٹھو سُناتی ہوں تمہیں حال اپنا
جلد ہو جاوں کی میں آپ سے رخصت سن لو
ہاتھ میں ہاتھ لئے بیٹھے تھے زہرا کا علی
اشک حیدر کا گرا بولیں نبی کی بیٹی
آپ کو رکھنی ہے اب اور بھی ہمٌت سن لو
مُرتضیٰ نوحہ پڑھو تم تو نبی زادی کا
جس کو عبٌاس نے لکھٌا ہے برائے پُرسہ
آٶ زہرا کے عزاداروں شہادت سن لو
0 Comments