Header Notification

FARYAAD E BALI SAKINA S.A LYRICS | QAMAR BALTISTANI | MUHARRAM NOHA 2022/1444 NOHA LYRICS

 

FARYAAD E BALI SAKINA S.A | QAMAR BALTISTANI | MUHARRAM NOHA 2022/1444

FARYAAD E BALI SAKINA S.A LYRICS | QAMAR BALTISTANI | MUHARRAM NOHA 2022/1444 NOHA LYRICS


قیدخانے سے صدا آتی ہے بابا بابا
گھٹ کے مر جائے گی زنداں میں سکینہ بابا

1۔یہ نشاں نیل کے رخسار سے جاتے ہی نہیں 
کتنی بے دردی سے ظالم نے ہے مارا بابا

2۔مجھ پہ اس وقت قیامت کی گھڑی گزری کہ جب
شام والوں نے کنیزی میں تھا مانگا بابا

3۔گوشوارے میرے چھینے گئے زخمی ہوئی میں 
کیا بتاؤں کہ جلایا میرا کرتا بابا

4۔مجھ کو لے جاؤ مدینہ میں ہوں غمگین یہاں
یاد آتی ہے بہت فاطمہ صغریٰ بابا

5۔جس میں بھیا علی اصغر کو جھلاتی تھی میں 
میں نہیں بھول سکی جھولے کا جلنا بابا

6۔ہاں صدا دیتی تھی میں شام غریباں میں تمہیں
تم نہیں آئے مگر آئے تھے دادا بابا

7۔باپ کے سر سے لپٹ کر کہا بیٹی نے عماد
مجھ کو چھڑوا دو یہاں اب نہیں رہنا بابا۔۔۔

Post a Comment

0 Comments