Header Notification

Manqabat Tajush Shariah Lyrics - Allama Hafiz Bilal Qadri | Raza Khan Ke Mazhar Tajushariah | Studio | New Manqabat

 

Allama Hafiz Bilal Qadri | Raza Khan Ke Mazhar Tajushariah | Studio | New Manqabat

Manqabat Tajush Shariah Lyrics - Raza Khan Mazhar - Studio 2022 Kalam Lyrics 👇


*رضا خاں کے مظہر ہیں تاج الشریعہ
کہ علمی سمندر ہیں تاج الشریعہ

*ہمارا مقدَّر ہیں تاج الشریعہ
 دل وجاں کے اندر ہیں تاج الشریعہ

*گلاب اور عنبر ہیں تاج الشریعہ
معطّر معطّر ہیں تاج الشریعہ

*زمانے میں جن کا نہیں کوئی ثانی
وہ ذی فرد جوہر ہیں تاج الشریعہ

*فقط نام سے ہی عدو کانپ جائیں
وہ مردِ قلندر ہیں تاج الشریعہ

*گرایا ہے ایوانِ باطل کو جس نے
وہ بازوۓ حیدر ہیں تاج الشریعہ

*ستاروں میں جیسے قمر ہے اکیلا
ہزاروں میں اختر ہیں تاج الشریعہ 

 *بریلی سے مجھ کو نہ کیوں ہو محبت
وہاں میرے سرور ہیں تاج الشریعہ   

*مجھے فکر راغب ہو کیونکر بلا کی
کہ جب میرے یاور ہیں تاج الشریعہ

Post a Comment

0 Comments