Editors' Choice

BEST NOHA LYRICS RULA KE QATAL KIYA LYRICS

Ali Mile Ga Syed Mohammad Shah.Yehi Nahi Keh D Lyrics

  کسی بھی مواد کی اشاعت میں مکمل احتیاط سے کام لیا جاتا ہے ۔اس کے باوجود اگر کوئی نقص رہ جاتا ہے تو اس کی اصلاح میں ہمیں آپ کے نیک مشوروں پر عمل کر تے ہوئے خوشی ہوگی ۔
علیؑ مِلے گا

یہی نہیں کہ درونِ کعبہ علیؑ مِلے گا
ہٹے جو معراج کا یہ پردہ علیؑ مِلے گا

بتا رہی ہے رجب کی تیرہ علیؑ مِلے گا
زمین والوں سے عرش والا علیؑ مِلے

خُدا سے ملنا تمہارے بس مِیں نہیں ہے لیکن
تمہاری ضد ہے تو آؤ موسیٰؑ علیؑ مِلے گا

بتولؑ کے ہاتھ پر لکیریں نہیں ملیں گی
ہر اِک ہتھیلی پہ صرف لکھا علیؑ مِلے گا

رسولؐ جائیں گے عرش پر کبریا سے ملنے
وہاں بھی اُن کو ہمارا مولا علیؑ مِلے گا

نہ روک پائے گا اُس کو منصب کا کوئی لالچ
خُدا نے حُرؑ سے کیا ہے وعدہ علیؑ مِلے گا

جو ہاتھ ڈھونڈے گا کوئی آدمؑ بنانے والے
تو اُس کو ہاتھ اور خُدا کا چہرہ علیؑ مِلے گا

یہ دار میثمؑ کو عید کا چاند لگ رہی ہے
اُسے یقیں ہے اُسے دوبارہ علیؑ مِلے گا

ہمارے نزدیک بس وہ اُتنا امیر ہوگا
خُدا کی جانب سے جس کو جتنا علیؑ مِلے گا

ثنائے حیدرؑ کہاں کوئی لکھ سکے گا محسنؔ
وہی لکھے گا جسے عقیدہ علیؑ مِلے گا

Ali Mile Ga Syed Mohammad Shah.Yehi Nahi Keh D LYRICS NOHA

Ali Mile Ga Syed Mohammad Shah.

Yehi Nahi Keh Daron-e-Kaba Ali Miley Ga.
Hatay Jo Mairaj Ka Yeh Pardah Ali Miley Ga.

Bata Rahi Hai Rajab Ki Terah Ali Miley Ga.
Zameen Walon Se Arsh Wala Ali Miley.

Khuda Se Milna Tumhare Bas Mein Nahi Hai Lekin.
Tumhari Zid Hai Tu Aao Mosa Ali Miley Ga.

Batool Ke Hath Par Lakeerein Nahi Milein Gi.
Har Ik Hatheli Pe Sirf Likha Ali Miley Ga.

Rasool Jaein Gay Arsh Par Kibriya Se Milne.
Wahan Bhi Unn Ko Hamara Maula Ali Miley Ga.

Na Rook Paye Ga Oss Ko Mansab Ka Koi Lalach.
Khuda Ne Hur Se Kiya Hai Wadah Ali Miley Ga.

Jo Hath Dhondney Ga Koi Aadam Bananey Walay.
Tu Oss Ko Hath Our Khuda Ka Chehra Ali Miley Ga.

Yeh Daar Meesum Ko Eid Ka Chand Lag Rahi Hai.
Ossay Yaqeen Hai Ossay Dobarah Ali Miley Ga.

Hamarey Nazdeek Bas Woh Utna Ameer Hoga.
Khuda Ki Janib Se Jis Ko Jitna Ali Miley Ga.

Sana-e-Haider Kahan Koi Likh Sakay Ga
Wohi Likhe Ga Jisay Aqeeda Ali Miley Ga.

Comments