Header Notification

Haider Ki Shahadat Lyrics | Rizwan Zaidi | Noha Mola Ali as 2022

 

Haider Ki Shahadat | Rizwan Zaidi | Noha Mola Ali as 2022

نوحہ مولا علیؑ

اے مومنو حیدرؑ کی شہادت کی شب آئی
زہراؑ کے گھرانے پہ قیامت کی شب آئی

کل باپ کے سائے سے یہ ہو جائے گی محروم
سر پیٹو کہ زینبؑ پہ مصیبت کی شب آئی

روتے ہوئے عباسؑ کو کوئی تو سنبھالے
جو کہتا ہے ہئے بابا سے فرقت کی شب آئی

عالم میں بپا ہونے کو ہے گریہ و ماتم
مسجد میں علی مولاؑ پہ ضربت کی شب آئی

اے بنتِ علیؑ نزع کے عالم میں ہیں حیدرؑ
دل تھام کہ اب باپ کی رحلت کی شب آئی

آواز یہی آتی ہے زہراؑ کی لحد سے
ہئے ہئے میری اولاد پہ غربت کی شب آئی

اب تُو نہیں سن پائے گا آواز پدر کی
شبیرؑ تیری بابا سے رخصت کی شب آئی

اظہارؔ تجھے ہونا ہے اِس رات سلامی
پڑھ تُو بھی کہ مولاؑ کی زیارت کی شب آئی

شاعرِ اہلِ بیت ؑ علی اظہارؔ

Post a Comment

0 Comments